قصہ صحافت کے باباجی کے ایک پٹرول پمپ کا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
قصہ صحافت کے باباجی کے ایک پٹرول پمپ کا جو 6500 روپے ماہانہ لیز پر تھا لیکن جب عمران خان حکومت آئی تو یہ پٹرول پمپ ساڑھے تین کروڑ روپے سالانہ پر دیا گیا۔۔

اخباری اطلاعات کے مطابق لبرٹی مارکیٹ کا یہ پٹرول پمپ مجیب الرحمان شامی کو نوازشریف حکومت نے 6500 روپے ماہانہ پر دیا تھا ۔ آفتاب اقبال کے مطابق یہ باباجی (مجیب الرحمان شامی) انکار کرتے رہے کہ یہ پٹرول پمپ ان کا نہیں انکے بیٹے کا ہے لیکن جب اسکی ری نیول کی باری آتی تو باباجی سامنے آتے اور اپنے دست مبارک سے پٹرول پمپ کی ری نیول کرواتے۔

واضح رہے کہ اس پٹرول پمپ کا انکشاف سپریم کورٹ میں اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی عدالت میں ہوا تھا جسکے بعد تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے یہ پٹرول پمپ سیل کردیا اور ساڑھے تین کروڑ روپے سالانہ پردیدیا۔۔ ایسے ہی درجنوں پٹرول پمپ تھے جو چند ہزار لیز پر دئیے گئے تھے جسے پنجاب حکومت نے واپس لیکر کروڑوں روپے سالانہ ٹھیکے پر دیدیا تھا۔


https://twitter.com/x/status/1201066417338142720
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
77096697_2472503113012597_2759116364231737344_n.jpg