وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی کے اندر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ محمد آصف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کی ٹیم میں سب سے زیادہ محنت کرنےوالے وزراء میں سے ایک ہیں اور وہ مشکل ترین حالات میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تاہم انہیں ذاتی مفاد کیلئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا...