خبریں

وفاقی حکومت نے سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر(ر) مصدق عباسی کو شہزاد اکبر کی جگہ وزیراعظم عمران خان کا مشیر برائے احتساب تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے فیصلے کے بعد مصدق عباسی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بریگیڈیئر محمد مصدق عباسی کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی ماضی...
نوازشریف کے پیسے لندن میں سیاست پاکستان میں، اکاؤنٹ چپڑاسیوں کے اور بیٹے انگلستان میں، فواد چودھری شہراقتدار میں میڈیا سے گفتگو کرتتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہا کہ نواز شریف کے اپنے پیسے لندن میں ہیں اور وہ سیاست پاکستان میں کر رہے ہیں ان کے اکاؤنٹ چپڑاسیوں کے نام پر ہیں اور اپنے بیٹے انگلستان بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ ن لیگ اور فضل الرحمان جیسے لوگ بھی عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہہ رہے ہیں۔ آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں۔ نوازشریف کے اپارٹمنٹس لندن میں...
مردان کی 4 سالہ اسماء سے زیادتی و قتل کیس میں ملوث مجرم محمد نبی کو 63 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی ایکسپریس نیوز کے مطابق بچوں کی حفاظت کے لیے قائم کی جانے والی خصوصی عدالت نے چار سالہ اسماء قتل کیس میں ملوث مجرم محمد نبی کو 63 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ چائلڈ پروٹیکشن کی خصوصی عدالت نے منگل کے روز اسماء قتل کا فیصلہ سنایا، یہ لاہور میں پیش آنے والے زینب کیس کے بعد دوسرا واقعہ تھا، جس کا چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لیا تھا۔ عدالت نے اعتراف جرم کے بعد اسماء قتل کیس کے مجرم نبی...
نورمقدم قتل کیس: کیا واقعی تفتیشی افسر نے ظاہر جعفر کو بچانے کی کوشش کی یا ظاہرجعفر کے وکیل نے ایسے سوالات پوچھے جن کا غلط مطلب اخذ کیا گیا؟ گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں تفتیشی افسر بھی شریک ہوئے جن کے بارے میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وہ ظاہر جعفر کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ دراصل ظاہر جعفر کے وکیل نے سوالوں کا ایسا پیٹرن رکھا جن کا جواب ہاں یا ناں میں دیا جانا تھا اور سوالوں کا پیٹرن ایسا تھا کہ جس سے ابہام پیدا ہو اور ملزم کیلئے ریلیف کا...
راولپنڈی میں دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔ تفصٰلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ مصرپوٹ میں شوہر نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا توبیوی طیش میں آگئی اور شوہر کو گولی مار کر موقع سے فرار ہوگئی۔قتل ہونیوالے ذوالفقار نامی شخص کی عمر 50 سال تھی۔ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد کو قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق شوہر کو...
ماہر معیشت اور سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومت آجائے اگلے 10 -15 سال عوام کیلئے مشکلات کم نہیں ہوسکتیں۔ آج نیوز کے پروگرام "فیصلہ آپ کا" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ میں آج یہ پیش گوئی کررہا ہوں کہ کوئی بھی حکومت آجائے وہ کوئی ایسا اقدام نہیں کرسکتی جس سے کہ عوام کی بھلائی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اگلے 10-15 سالوں میں سخت گھونٹ پینے پڑیں گے، حکومت میں کوئی بھی پارٹی آجائے وہ عوام کو موجودہ معاشی سیٹ اپ کو رکھتے ہوئے کوئی سہولت نہیں دے سکتی۔...
سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ یہی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ہے جس کی وزیراعظم عمران خان صاحب تعریف کرتے تھے لیکن اب جب ان کے دور حکومت میں کرپشن کا بھانڈا پھوٹا ہے تو وہ اس میں سو کیڑے نکال رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے کرپشن سے متعلق سال 2021ء کی رپورٹ جاری کردی گئی جس میں بتایا گیا کہ حکومتی دعووں کے برعکس گزشتہ سال کے دوران پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام 'خبر ہے' میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جاری کردہ رپورٹ کے...
سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ ہمیں پہلے دن سے پتا ہے کہ احتساب کے نعرے کا مقصد اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری ہے اور کچھ نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام "رپورٹ کارڈ" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ ہم دیکھتے آرہے ہیں کہ 1985 سے احتساب کے نام پر نعرے لگتے ہیں اور اپوزیشن کے رہنماؤں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور جیلوں میں بند کیا جاتا ہے مگر آج تک ایک پیسے کی بھی ریکوری نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ جب تک کرپشن کی روک تھام کیلئے ضروری قانون سازی نہیں ہوگی، جب تک...
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے کرپشن سے متعلق سال 2021ء کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کا جاری کردہ رپورٹ پر ردعمل سامنے آگیا، انہوں نےکہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے سب سے زیادہ اقدامات موجودہ حکومت میں کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ موجودہ حکومت کے دوران پاکستان میں کرپشن مزید بڑھی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو...
وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کی کامیابی کے بعد سعودی عرب میں اسی طرز کے ایک منصوبے کیلئے پاکستان نے معاونت فراہم کرنے کا معاہدہ طے کرلیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر شجر کاری کیلئے پاکستان کی جانب سے تکنیکی معاونت کی فراہمی کا معاہدے کی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت سعودی عرب میں 10 ارب درخت لگائے جائیں گے اور اس کام کو سرانجام دینے کیلئے پاکستان سعودی حکومت کو تمام تر تکنیکی مہارت اور...
سینئر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے بھی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے سربراہ عادل گیلانی سے متعلق ہوش ربا انکشافات کردیئے ہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں رؤف کلاسرا نے عادل گیلانی سے متعلق مختلف اخباری تراشے شیئر کیے اور کہا " یہ گیلانی صاحب یہاں بھی پہنچ گئے؟ بڑے قابل بندے بلکہ بڑے فنکار ہیں ماشااللہ"۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں گیلانی صاحب سفیر کے عہدے تک پہنچ گئے تھے اب دیکھتے ہیں کہ نئے دربار میں حاضری کے بعد کیا وصولی ہوتی ہے۔ رؤف...
پاکستان میں موجود جہازوں کے مالکان کی تنظیم (ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن) کی جانب سے اپنے تحفظات اور خدشات سے متعلق وزیر اعظم کے نام کھلا خط جاری کیا گیا ہے، جس میں درپیش مسائل پر نوٹس کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق اے او او اے نے وزیراعظم عمران خان کو کھلے خط کے ذریعے درپیش مسائل کا نوٹس لینے اور سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔ خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اس وقت والٹن ہوائی اڈے کو صرف زمینی کلاسوں، طیاروں کی ڈیزائن مرمت اور مینیوفیکچرنگ کے لئے ٓاستعمال کیا جا...
ایک طرف تو پاکستانی نظام عدل عالمی اداروں (بین الاقوامی رول آف لا انڈیکس) کی رینکنگ میں بہت نیچے ہے تو دوسری جانب عدالتی نظام کو مؤثر اور تیز بنانے کی بجائے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن سامنے آیا ہے جس میں ججز کو ہائیکورٹ کی عمارت کے اندر ہی سالگرہ منانے کی اور کیک کاٹنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار پروٹوکول کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ سالگرہ ہونے کی صورت میں ججز چائے کے وقفے کے دوران ججز کے کامن روم میں کیک کاٹ سکتے ہیں۔ اس پر لاہور...
نور مقدم قتل کیس میں تفتیشی افسر کی جانب سے مرکزی ملزم کی پینٹ پر خون نہ ملنے سے متعلق اسلام آباد پولیس کی جانب سے وضاحت سامنے آگئی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نور مقدم قتل کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر سے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل کی جرح کے حوالے سے کچھ باتیں ایسی میڈیا پر رپورٹ ہوئیں جنہوں نے ایک ابہام پیدا کردیا، انہیں غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے آج یہ وضاحت پیش کی جارہی ہے۔ یادرہے کہ گزشتہ روز میڈیا رپورٹس...
لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئرلائن کے منجمد کیے گئے اکاؤنٹس کو غیر منجمد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی یقین دہانیوں پر ایف بی آر نے فوری اقدام کرتے ہوئے پی آئی اے کے منجمد کیے گئے اکاؤنٹس کو غیر منجمد کر دیا۔ یہ پیش رفت سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔ ارشدملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نامساعدحالات کے باوجود واجبات ادائیگی کرتی رہےگی بقایاجات ادائیگی کیلئےحکومت سےکابینہ...
کراچی سائٹ ایریا میں فلائی اوور کی تعمیر اور متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس حسن اظہر رضوی نے کی۔ سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک آمر فلائی اوور بنا کر چلا گیا، اس نے ڈنڈے کے زور پر اداروں سے یہ کام کرائے، اداروں پر دباؤ ڈال کر فنڈز بھی نکلوائے مگر آپ شہریوں کیلئے کچھ نہیں کرتے۔ جسٹس حسن اظہر نے ریمارکس میں کہاکہ اگر سیلانی والے کسی کو کھانا کھلا دیں تو زندگی بھر کی ذمہ داری نہیں بن جاتی ان کی،یہ فلائی اوورز...
لاہور میں سگے باپ جنسی درندے بن گئے ہیں، سگی بیٹیوں سے زیادتی کے 2 واقعات سامنے آگئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ اور شاہدرہ میں باپ کی جانب سے سگی بیٹیوں کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے افسوسناک واقعات سامنے آئے ہیں جن کے مقدمات متاثرہ بچیوں کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیے گئے ہیں۔ پہلا واقعہ رائیونڈ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی 15 سالہ سگی بیٹی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے باعث لڑکی حاملہ ہوگئی، لڑکی کی والدہ کی جانب سے مقدمہ...
صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بڑا انکشاف کر دیا، کہتے ہیں کہ دو استعفے اور تیار ہیں جن میں ایک وزیر بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام 'خبر ہے' میں سابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ دو استعفے اور تیار ہیں، لکھ لئے گئے ہیں جن میں ایک استعفی کسی وزیر کا ہے۔ تجزیہ کار طاہر ملک کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ استعفے دیئے جارہے ہیں یا لئے جارہے ہیں جس کے جواب میں عارف حمید...
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے مبینہ طور پر فحاشی کا اڈہ چلانے والا پاکستانی شہری گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض پولیس نے ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی شہری کو غیر ملکی خواتین سے زبردستی جسم فروشی کا دھندہ کروانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ریاض کے اٹارنی جنرل نے نوٹس لیا اور پولیس کو کارروائی کی ہدایات کی تھی جس کے بعد پولیس نے گھروں میں کام کرنے والی غیر ملکی ملازماؤں سے جسم فروشی...
وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے نجی ٹی وی چینل کی اینکر نادیہ مرزا کو تنقید کے جواب میں خاموش کروادیا۔ ڈان نیوز کے پروگرام "خبرسے خبر " میں اینکر پرسن نادیہ مرزا نے گزشتہ روز کی وزیراعظم کی عوام سے گفتگو سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے گفتگو کے دوران ایک بار پھر میڈیا کو ہدف بنایا اور اپنے لوگوں کو بیچارا کہا حالانکہ آج کل تحریک انصاف کے لوگ اینکرز پر چڑھائی کررہے ہیں۔ نادیہ مرزا کے اس کمنٹ پر پروگرام میں شریک رہنما تحریک انصاف علی نواز اعوان نے جواب دیتے ہوئے...

Sponsored Link