سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پنجاب کا وزیر اعلی ختم ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بیان سماء نیوز کے پروگرام سات سے آٹھ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کے بعد اب وزیراعلی پنجاب کیلئے نیا امیدوار نامزد کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعلی کا نیاامیدوار مطلوبہ ووٹ نہ لے سکاتو گورنر پنجاب اسمبلی تحلیل کرسکتا ہے۔
اعتزازاحسن نے سپریم کورٹ...