سیاسی

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ایک طرف ہر دوسرے ہفتے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہیں تو دوسری طرف انہوں نے اپنے لیے مختص سرکاری گھر کی تزئین و آرائش پر48 لاکھ روپے خرچ کرڈالے ہیں۔ خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے سرکاری گھر کی تزئین و آرائش کیلئے قومی خزانے سے 48 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں، یہ پیسے مفتاح اسماعیل کو ملنے والے گھر کی مرمت اور دیگرکاموں پر خرچ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مفتاح اسماعیل کو منسٹر انکلیو میں 22 نمبر بنگلہ الاٹ کیا گیا ہے جس میں...
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مریم نواز شریف کی جانب سے سابقہ حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پیٹرول کی قیمت300 روپے تک ہونے سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق آج پیٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے تھی،اگر حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی پاسداری نہ کی تو پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے۔ مریم نواز شریف کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری...
چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے مرتب کردہ فہرست میں سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام خارج کردیا گیا حکومت اس بات پر اتفاق رائے حاصل نہیں کر پا رہی کہ جن لوگوں کے ناموں پر پہلے غور کیا گیا تھا وہ اہلیت کی شرائط پر یا پھر اہم اسٹیک ہولڈرزکی توقعات پر پورے اترتے ہیں یا نہیں۔ نجی میڈیا گروپ سے منسلک صحافی عمر چیمہ کا دعویٰ ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج تین ہفتے قبل تک اہل ترین امیدوار سمجھے جا رہے تھے۔ حکومت نے باضابطہ طور پر ان کا نام شامل نہیں کیا تھا۔ یہ نام ایسے لیا جا رہا تھا کہ مزید کسی غور و...
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں کہا کہ عمران خان نے معیشت کو برے حال پر چھوڑا،آئی ایم ایف سے جان چھڑانا ضروری ہے لیکن اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑے ہونا ہے،اس کا مطلب ہے کہ وسائل بڑھائیں یا خرچے کم کریں،اگر اس وقت ملک میں مہنگائی ہے تو ذمہ دار میں ہوں،عمران خان نے جو غلط کیا اس کا ذمہ دار بھی میں ہوں، اسے ٹھیک کرنا میرا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے تیل سے متعلق حماد اظہر کے خط کا جواب نہیں دیا، سفارتکار روس میں ہم نے بھیجا پوچھنے کیلیے پی...
جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے سوال کیا کہ اگر عمران خان ایک اور مارچ پر نکل گئے تو حکومت کی توجہ تو بٹ جائے گی۔ جس پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ بالکل نہیں بٹے گی کیونکہ لانگ مارچ والی کہانی ختم ہوچکی ہے،رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ نہیں ہوگا اور عمران خان اٹک پل سےآگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ میزبان نے کہا کہ کل تو عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، جس پر رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان کریں اعلان، لیکن میں بتادوں یہ اٹک...
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان مراسلے کے معاملے پر باربا ر کیوں وضاحتیں دے رہے ہیں؟ تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ سوال اے آروائی نیوز کے پروگرام'آف دی ریکارڈ' میں گفتگو کرتے ہوئے اٹھایا اور کہا کہ اس معاملے پر اتنی مزاحمت کیوں ہورہی ہے؟ میں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو سیاسی نہیں کہا بس اتنا کہا کہ یہ بیان پہلے بھی سامنے آچکا تھا دوبارہ دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ انہوں نے سوال کیا کہ اس معاملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کو باربار کیوں وضاحتیں دینی پڑرہی...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان با ر بار اداروں پر حملہ آور ہورہے ہیں، وہ گندی سیاست کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں شریک تھے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں ان کے اقتدار میں واپسی کے درمیان رکاوٹ پاک فوج ہے،عمران خان اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،کل انہیں جن اداروں کی سپورٹ حاصل تھی آج وہ نہیں ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں امریکی سازش کے امکان کو رد کیا گیا تھا، ہم...
پنجاب میں ایک بار پھر بحران کا خدشہ ہے، حکومت نےاسپیکر پنجاب اسمبلی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آج بجٹ پیش کرنے کے حوالےسے گفتگو ہوئی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بجٹ روکنے کے امکان پر قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرویز الہی کو ہٹایا جائے اور 17 جولائی کو ضمنی الیکشن جیت کر مطلوبہ ایم پی ایز پورے کرکے اسپیکر کو گھر بھیج کر نیا اسپیکر لایا...
نیب ترمیمی بل میں ختم ہونے والے نیب اختیارات کی تفصیلات سامنے آگئیں،جس کے تحت صرف اثاثوں پر کیس نہیں بنے گا، پہلے کرپشن ثابت کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نیب قانون میں ترامیم کے بعد ختم ہونے والے نیب اختیارات سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ نیب ترمیمی بل کے بعد صرف اثاثوں پر کیس نہیں بن سکے گا پہلے کرپشن ثابت کرنا ہوگی اور بارثبوت ملزم کی بجائے نیب پر ہوگا۔ اس سے پہلے نیب کا قانون تھا جس کے پاس سے مال مسروقہ برآمد ہو اسے ثابت کرنا پڑتا ہے اور یہ بتانا پڑتا ہے کہ یہ جائیدادیں، پیسہ کن ذرائع سے...
پنجاب وزیر خزانہ سے محروم، کابینہ کا بھی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا، اس بار بھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں معاملات طے نہ ہوسکے، جس کی وجہ سے پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے میں ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ منڈلانے لگا۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے سخت تحفظات اور دیگر مسائل کے باعث پنجاب کابینہ کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ پنجاب کے حلف کا معاملہ بھی حل نہ ہوسکا،جس کے باعث پنجاب کا بجٹ اویس...
نجی چینل جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان تیرا شکریہ کہ تو نے قاتل مقتول کی دوستی کروا دی آمریت جمہوریت کی دوستی کروا دی اصلی شہید،نقلی شہید کی دوستی کروا دی پیپلزپارٹی، ن لیگ پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ضیاء الحق کےاصل بیٹےاور مودی کے یار کی دوستی کروا دی سیکیورٹی رسک اور گریٹر پنجاب بنانے والےجاتی امرا کے مجیب الرحمان کی دوستی کروا دی۔۔ ارشاد بھٹی کا مزید کہناتھا کہ عمران خان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے عوام کا...
عمران خان کے احتجاج اور نئے الیکشن کے مطالبے پر مسلم لیگ ن نے نئی حکمت عملی بنالی جس کے مطابق جب تک انہیں نکالا نہ جائے حکومت نہیں چھوڑنی ۔ نجی چینل کے صحافی نعیم اشرف بٹ کے مطابق سیاسی کشیدگی نے مسلم لیگ نون کو نئی حکمت عملی بنانے پر مجبور کردیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ اکثریتی رائے میں کہا گیا ہے کہ جب تک نکالا نہ جائے، خود حکومت نہ چھوڑی جائے۔ اس نئی حکمت عملی پر ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر اتحادی جماعتیں چھوڑ جائیں یا تنگ کیا گیا تو پھر بیانیہ بنا کر الیکشنز کا اعلان کیاجائے گا اور...
چوہدری برادارن کے درمیان اختلاف کا معاملہ، ق لیگ کے تین بڑوں کی جلد ملاقات متوقع مسلم لیگ ق کے سربراہان چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان اختلافات کے حوالے سے ق لیگ کے تین بڑوں کی جلد ملاقات متوقع ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چوہدری برادران حتمی فیصلوں کیلئے جلد ملاقات کریں گے،ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری وجاہت حسین شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الہیٰ اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں جیسے ہی وہ واپس آئیں گے جس...
چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کے اختلافات کے بعد اب ق لیگ ایوانوں میں بھی تقسیم ہو گئی، قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے بیشتر ارکان کی حمایت چوہدری شجاعت حسین کو اور پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہی کو حاصل ہے۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے پانچ اراکین اسمبلی موجود ہیں ان میں چوہدری سالک، طارق بشیر چیمہ اور بیگم فرخ خان چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ جبکہ چوہدری مونس اور چوہدری حسین الٰہی، چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہیٰ کے حامیوں کی اکثریت زیادہ ہے، باؤ...
عارف حمید بھٹی کا دعویٰ ہے کہ موجودہ حکومت مطمئن ہے کہ وہ کہیں نہیں جا رہے، اب الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے اور اس حوالے سے موجودہ حکومت اور حکومتیں تبدیل کرنے والوں کے درمیان معاملات طے ہو گئے ہیں۔ سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اب الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے اس حوالے سے موجودہ حکومت کافی مطمئن نظر آتی ہے اور ان کے وزرا کا بھی یہی کہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چند وزرا سے بھی بات ہوئی ہے جو کہتے ہیں کہ عالمی اداروں کا...
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کی ووٹ شفٹ کرنے کی شکایات، کئی صحافیوں اور اہم شخصیات کے ووٹ بھی الیکشن کمیشن کے کسی دور دراز مقام پر پھینک دئیے ہیں۔ کچھ روز قبل سیاست ڈاٹ پی کے نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا تھا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد ووٹ ادھر ادھر ہونے کی شکایت کررہی ہے، انکے مطابق ہمارا ووٹ الیکشن کمیشن نے کسی اور جگہ متنقل کردیا ہے جہاں وہ کبھی رہے ہی نہیں۔کیا آپکے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ جوابات دئیے، انہوں نے شکایت کی کہ ہمارے ووٹ الیکشن کمیشن نے...
عمران خان کی جان کو خطرہ، بنی گالا کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنی گالا آمد متوقع ہے،بنی گالا کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، اسلام آباد پولیس نے خصوصی سیکیورٹی تعینات کردی۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے، اجتماع پر پابندی ہے،کسی بھی غیرقانونی سرگرمی سے نمٹنے کیلیے پولیس چوکس ہے،عمران خان نے آج بنی گالا میں کور کمیٹی کا اجلاس طلب کررکھا ہے،لانگ مارچ سے متعلق مشاورت ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ بنی گالا میں داخل ہونے...
صحافی و اینکر پرسن اطہر کاظمی نے کہا ہے کہ یہ حکومت پاکستانیوں کو انصاف دلوانے کیلئے اقتدار میں آئی ہے یا آئی ایم ایف کو انصاف دلوانے کیلئے؟ جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے اطہر کاظمی نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور عمران خان حکومت کو گرانے کیلئے کیے جانے والے دعوؤں کا پول کھول دیا۔ حکومت کی جانب سے سرکاری افسران اور حکومتی اراکین کو ملنے والے فیول اور دیگر مراعات میں کٹوتی کے فیصلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کٹوتی سے عام آدمی کی زندگی پر...
سینئر قانون دان اور رہنما پیپلزپارٹی اعتزا ز احسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ن لیگ کی ہی ہے مگر ان کی پالیسیوں کی وجہ سے اتحادی جماعتیں بھی خراب ہورہی ہیں۔ جی این این کے پروگرام ویو پوائنٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وزارت داخلہ آدھی حکومت ہے اورآدھی حکومت وزارت خزانہ ہے یہ دونوں وزارتیں ن لیگ کے پاس ہیں ، اس لیے یہ حکومت تو ن لیگ کی ہے، مگر سننے میں آیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبر اگلے دن ہوئی ہے، کہا جارہا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح...
بنی گالہ کی سیکیورٹی ہٹانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے تاکہ عمران خان کو قتل کیا جاسکے، عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز انکشاف سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کی سیکیورٹی واپس لینے پر غور ہورہا ہے تاکہ انہیں قتل کروایا جاسکے۔ عارف حمید بھٹی نے یہ انکشاف جی این این کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ بنی گالہ کی سیکیورٹی واپس لی جارہی ہے کہ عمران خان کو قتل کردیا جائے، حکومت نے سیکیورٹی واپس لینے...

Sponsored Link