سیاسی

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کی ووٹ شفٹ کرنے کی شکایات، کئی صحافیوں اور اہم شخصیات کے ووٹ بھی الیکشن کمیشن کے کسی دور دراز مقام پر پھینک دئیے ہیں۔ کچھ روز قبل سیاست ڈاٹ پی کے نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا تھا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد ووٹ ادھر ادھر ہونے کی شکایت کررہی ہے، انکے مطابق ہمارا ووٹ الیکشن کمیشن نے کسی اور جگہ متنقل کردیا ہے جہاں وہ کبھی رہے ہی نہیں۔کیا آپکے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ جوابات دئیے، انہوں نے شکایت کی کہ ہمارے ووٹ الیکشن کمیشن نے...
عمران خان کی جان کو خطرہ، بنی گالا کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنی گالا آمد متوقع ہے،بنی گالا کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، اسلام آباد پولیس نے خصوصی سیکیورٹی تعینات کردی۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے، اجتماع پر پابندی ہے،کسی بھی غیرقانونی سرگرمی سے نمٹنے کیلیے پولیس چوکس ہے،عمران خان نے آج بنی گالا میں کور کمیٹی کا اجلاس طلب کررکھا ہے،لانگ مارچ سے متعلق مشاورت ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ بنی گالا میں داخل ہونے...
صحافی و اینکر پرسن اطہر کاظمی نے کہا ہے کہ یہ حکومت پاکستانیوں کو انصاف دلوانے کیلئے اقتدار میں آئی ہے یا آئی ایم ایف کو انصاف دلوانے کیلئے؟ جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے اطہر کاظمی نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور عمران خان حکومت کو گرانے کیلئے کیے جانے والے دعوؤں کا پول کھول دیا۔ حکومت کی جانب سے سرکاری افسران اور حکومتی اراکین کو ملنے والے فیول اور دیگر مراعات میں کٹوتی کے فیصلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کٹوتی سے عام آدمی کی زندگی پر...
سینئر قانون دان اور رہنما پیپلزپارٹی اعتزا ز احسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ن لیگ کی ہی ہے مگر ان کی پالیسیوں کی وجہ سے اتحادی جماعتیں بھی خراب ہورہی ہیں۔ جی این این کے پروگرام ویو پوائنٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وزارت داخلہ آدھی حکومت ہے اورآدھی حکومت وزارت خزانہ ہے یہ دونوں وزارتیں ن لیگ کے پاس ہیں ، اس لیے یہ حکومت تو ن لیگ کی ہے، مگر سننے میں آیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبر اگلے دن ہوئی ہے، کہا جارہا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح...
بنی گالہ کی سیکیورٹی ہٹانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے تاکہ عمران خان کو قتل کیا جاسکے، عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز انکشاف سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کی سیکیورٹی واپس لینے پر غور ہورہا ہے تاکہ انہیں قتل کروایا جاسکے۔ عارف حمید بھٹی نے یہ انکشاف جی این این کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ بنی گالہ کی سیکیورٹی واپس لی جارہی ہے کہ عمران خان کو قتل کردیا جائے، حکومت نے سیکیورٹی واپس لینے...
سابق وزیراعظم عمران خان کو آج غدار قرار دینے والے لوگ ان کے ماضی کے بیانات سنیں ، انہیں خود ہی شرم آجائے گی۔ جی این این کے پروگرام "خبرہے" میں سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ آج کی حکومت عمران خان کو غدار ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہے، اللہ اس حکومت کو ہدایات دے، یہ عمران خان اگر فوج کے خلاف ہوتے تو سب سے پہلے میں ان کے خلاف آواز اٹھاتا۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ انہیں غدار کہنے والے سنیں عمران خان ماضی میں فوج کے حوالے سے کن خیالات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ پروگرام میں ایک رپورٹ شامل...
اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی چیف کی تقرری کے معاملے پر ہماری پارٹی کے ایک لیڈر نے کہا تھا کہ "اسد جی دراڑ تو پڑگئی ہے"۔ نجی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا "پورے ملک کے سیاستدان اس وقت نومبر کا ذکر کررہے ہیں لیکن اگر کوئی بیوقوف یہ سمجھتا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری اس نے کی ہے لہٰذا اب چیف وہی کرے گا جو تقرری کرنے والا شخص چاہتا ہے تو اس سے بڑا کھوتا کوئی نہیں"۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت اس نوٹیفکیشن کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی ہوگی اس وقت سے ہی آرمی...
نبیحہ اعجاز نے پروگرام میں اپنے منہ کی بات عمران خان کے منہ میں ڈال کر پروگرام کا آغاز کیا تو سمیع ابراہیم خاتون اینکر پر برس پڑے اور کہا کہ وہ یقین کے ساتھ شرط لگا کر کہہ سکتے ہیں کہ خاتون اینکر نے پروگرام دیکھا ہی نہیں۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ انہوں نے خود عمران خان کا انٹرویو کیا ہے جس میں کہیں بھی سابق وزیراعظم نے یہ نہیں کہا کہ ملک کے تین حصے ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دشمن کے عزائم بتائے تھے۔ صحافی سمیع ابراہیم نے خاتون اینکر نبیحہ اعجاز کو جھاڑ پلانے والے انداز...
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں مشروط واپسی کا اشارہ دے دیا،لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کااعلان ہو تو تحریک انصاف کا اسمبلی واپس جانا ممکن ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت الیکشن کی تاریخ دے تو الیکشن فریم ورک کے لیے ایوان میں جا کربات کرنےکو تیار ہیں،انتخابی اصلاحات کا بل ابھی تک مؤخر ہے، اس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ راجہ ریاض کے نامزد کردہ الیکشن کمیشن کے تحت تو انتخابات نہیں کروائے جاسکتے، الیکشن کمیشن کو...
صحافی واینکر سمیع ابراہیم نے عمران خان کا گزشتہ روز انٹرویو کیا جس میں دیئے گئے سابق وزیراعظم کے بیان پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا ہے تاہم اس بیان پر سمیع ابراہیم نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ملک کے ٹوٹنے اور 3 ٹکڑے ہونے کی باتیں کرتے رہے ہیں۔ بلاول بھٹو2019 میں دیئے گئے اس بیان میں کہتے ہیں کہ اگر آپ اپنا ظلم کرتے رہوگے اور پیپلزپارٹی کھڑی نہیں ہوگی تو پھر کل سندھو دیش بھی بن سکتا ہے، سرائیکی دیش بھی بن سکتا ہے، پختونوں کا دیش بھی بن سکتا ہے، ہوش کرو۔...
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ صرف ہم نہیں مریم نواز شریف سمیت ن لیگ کی اعلی قیادت یہ چاہتی ہے کہ ملک میں جلد از جلد انتخابات ہوں۔ تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے ان خیالات کا اظہار اے آروائی نیوز کے پروگرام "دی رپورٹرز" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ہمارا شروع سے مطالبہ رہا ہے کہ نئے انتخابات کا اعلان کردیا جائے، اور یہ مطالبہ صرف ہمارا نہیں ہے بلکہ مریم نواز سمیت اعلی ن لیگی قیادت بھی اس مطالبے کی تائیدکرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر سنتے ہیں کہ حکومتی اراکین...
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ اس حکومت میں اتنی جرات نہیں ہے کہ خیبر پختونخوا جاکر عمران خان کی حکومت کو گرفتار کیا جاسکے۔ جی این این میں اپنے پروگرام" خبرہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ حکومت میں اتنی جرآت ،طاقت اور ہمت نہیں ہے، یہ گیدڑ بھبھکیاں چھوڑیں، یہ حکومت عمران خان کو کے پی سے گرفتار کرنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتی، کون سا افسر ہے ایسا جو کے پی جاکر عمران خان کو گرفتار کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہاں عمران خان بنی گالہ آتے ہیں تووہاں ان کی گرفتاری...
سپیشل پراسیکیوٹر سکندر ذوالقرنین نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے 10 اپریل کو پیغام پہنچایا گیا کہ دونوں ملزمان شہباز شریف اور حمزہ شہباز وزیراعظم اور وزیراعلی بننے والے ہیں لہذا آپ عدالت میں پیش نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کا ہی پیغام دیا تھا کہ پیش نہ ہوں۔ ۔میں نے یہ سب کچھ عدالت کو لکھ کر بھی دے دیا ان کا مزید کہنا تھا کہ کیس مضبوط تھا، یہ منی لانڈرینگ کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس تھا جسکی مثال نہ تھی، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا۔اس میں ایسے ثبوت تھے جو کیس کو منطقی...
دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ آدھی رات کو اسلام آباد میں فوج کو طلب کرنا دراصل حکومت کی ایک مکارانہ چال تھی جس کا مقصد عوام اور فوج کو آپس میں لڑوانا تھا۔ یوٹیوب پر اپنے تازہ ترین ویڈیو لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب نے کہا کہ فوج کو طلب کرکے حکومت چاہتی یہ تھی کہ اگر کوئی بدمزگی پیدا ہونی ہے یا لاشیں گرنی ہیں تووہ فوج کے ساتھ ہو تاکہ فوج اور مظاہرین آپس میں لڑتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہمیشہ اپنے لوگوں پر فائر کرنے سے انکار کردیتی ہے، افواج پاکستان کیلئے بھی...
تحریک انصاف کے کارکنوں پر غیرانسانی تشدد کے عالمی میڈیا پر بھی چرچے۔۔ 25 مئی کو کیا ہوا؟ الجزیرہ نے بتادیا سوشل میڈیا پر الجزیرہ ٹی وی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں الجزیرہ کا صحافی بتارہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر بدترین شیلنگ کی گئی اسکے باوجود کہ وہاں خواتین اور بچے موجود تھے۔ صحافی مزید بتاتا ہے کہ عمران خان کا قافلہ خیبرپختونخوا سے اسلام آباد کی طرف جارہا ہے، پولیس انہیں روکنے کی کوشش کررہی ہے ، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی ہیں، بدترین شیلنگ کے باوجود کارکن بہت زیادہ چارجڈ ہیں اور...
بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) مینگل کے سربراہ اخترمینگل نے سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ جام کمال وزارت اعلی کھونے کے غم میں عمران خان سے بھی آگے نکل چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی بلوچستان اختر مینگل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جام کمال وزارت اعلی کی چمک کی وجہ سے بلوچستان کھینچے چلے آتے ہیں، ان کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ صرف اقتدار کا حصول ہے۔ اختر مینگل نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ جو کھلواڑ...
عمران خان کورات 2ہفتوں میں حکومت کی رخصتی کا پیغام پہنچایاگیا، عمران خان کو قریبی اہم شخصیت کی گارنٹی دی گئی۔ میں نے حکومت اور تحریک انصاف دونوں اطراف سے کنفرم کیا ہے کہ عمران خان کو رات پیغامات آئے کہ آپ پرامن طور پر دھرنا ختم کریں تو الیکشن کروادئیے جائیں گے اے آروائی کے صحافی نعیم اشرف بٹ کے مطابق خان صاحب کو جوگارنٹیز دی جارہی تھیں وہ اسکو ماننے کو تیار نہیں تھے کیونکہ خان صاحب کو ان پر اعتبار نہیں تھا۔ نعیم اشرف بٹ نے انکشاف کیا کہ فجر کے وقت عمران خان کی ایک پسندیدہ شخصیت جن سے انکی...
ایک طرف ن لیگی رہنماؤں کا پی ٹی آئی کارکن پر فائرنگ کاالزام تو دوسری طرف ایف آئی آر میں پولیس نے کرایہ داری کا تنازع قراردیدیا، سوال یہ ہے کہ پولیس رات 2 بجے سرچ آپریشن کرکے کرایہ نامے کیوں چیک کرتی رہی؟ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کیلیے کریک ڈاؤن کیا گیا، اس دوران ایک گھر پر پولیس نے چھاپامارا، چھاپے کے دوران چھت سے فائرنگ کردی گئی۔ چھت سے کی گئی فائرنگ سے کانسٹیبل کمال جاں بحق ہوگئے،ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق چھاپے کے دوران ساجد نامی شخص کے گھر کی چھت سے...
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے حکومت سے فوری طور پر الگ نہ ہونے کے فیصلے کی توثیق کردی۔ لاہور میں مسلم لیگ کے پارلیمانی مشاورتی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عمران خان کے کسی غیر آئینی مطالبے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کے فیصلے سے اہم شخصیت کو آگاہ کردیا گیا اور طے پایا کہ حکومت کے خلاف محاذ آرائی کو سختی سے ساتھ نمٹا جائے گا۔ اتحادی حکومت قانون ہاتھ میں لینے والوں کو گرفتار کرے گی۔ نواز شریف نے کہا قوم کو انتشار پیدا کرنے والوں پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔...
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات پر رضامند نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بیان ہم نیوز کے پروگرام"ہم مہر بخاری کےساتھ" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ فیصلے اسٹیبلشمنٹ نے نہیں حکومت وقت نے کرنے ہوتے ہیں،وزیراعظم کے پاس ہی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار ہے، وزیراعظم ایک خط صدر کو لکھ دیں تو ملک مشکل سے نکل سکتا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، یہ مسلط کردہ حکومت ہے، وزیراعظم تو معاشی...

Sponsored Link