پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوئی اتنا بےحس گونگا، بہرا اور اندھا کیسے ہو سکتا ہے، ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر سے سفر کرنے والے کو کیا پتا کہ عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے۔
ریاست مدینہ کے ساتھ تشبیہ دینے پر مریم نواز نے کہا کہ اس ملک کا حکمران ریاستِ مدینہ کی بات کر رہا ہے، ریاستِ مدینہ کا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھاکر غریبوں کے...