بھارتی سپریم کورٹ نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل رکن ملعونہ نوپور شرما کو نبی مکرم کے بارے میں نازیبا کلمات ادا کرنے پرملک میں کشیدگی کا براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے قوم سے معافی مانگنے کی ہدایت کی ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوپور شرما کی جانب ملک بھر میں درج ایف آئی آرز کو ایک شہر میں یکجا کرانے کی درخواست پر سماعت کے دوران ججز نے ریمارکس دیے کہ ’نوپور شرما نے جس طرح لوگوں کے جذبات کو ابھارا اس سے ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے۔ اس کے لیے صرف وہی ذمہ دار ہیں۔...