غیر سیاسی

طنز و مزاح

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None
رواں سال 28 جون کو شادی کا دعویٰ کرنے والی ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ نے ایک بار پھر شادی سے متعلق ایسا متضاد بیان دیا ہے جو کہ ان کے ماضی کے بیانات کی نفی کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوری طور پرشادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ حریم شاہ 3 ماہ قبل یہ دعویٰ کر چکی ہیں کہ انہوں نے شادی کر لی ہے اور ان کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں اور سندھ کے صوبائی وزیر بھی ہیں۔ تاہم اب انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی سے ذمہ داری عائد ہونے کے ساتھ ساتھ بوجھ بھی پڑتا ہے۔ ایک ماں کے بچے...
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں چند سوالوں کے ایسے جوابات دیئے کہ دیکھنے والے مسکرانے پر مجبور ہو گئے۔ ان سے مخالف سیاسی رہنماؤں سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ بطور ڈاکٹر اگر ان کے پاس یہ شخصیات آئیں تو وہ ان کو کیا دوا تجویز کریں گی؟ بلاول بھٹو سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ انہیں ریئلٹی چیک کی دوا دیں گی جب کہ نواز شریف کو حالات کے مطابق اینٹی ڈپریشن دوا دی جائے گی۔ قمر زمان کائرہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہیں وٹامنز کی ضرورت ہے۔ جب ان سے مولانا فضل...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اور تامل فلموں میں اداکاری کرنے والے بھارتی اداکار جوزف وجے نے اپنے ہی والدین سمیت 11 افراد پر مقدمہ دائر کردیا۔ مقامی عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں وجے نے استدعا کی کہ ان کا نام لےکر ان افراد کو عوامی اجتماعات یا کسی بھی طرح کی ملاقاتیں کرنے سے روکا جائے۔ تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ وجے کے والد ایس اے چندرا شیکھر کی جانب سے اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے بیٹے کی سیاست میں انٹری سے متعلق دعویٰ کیا تھا۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں کہ چندرا شیکھر نے...
کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی بسوں کی پہلی کھیپ چین سے کراچی پورٹ پہنچ گئی، تکنیکی اعتبار سے یہ بسیں ملک کے دیگر شہروں میں چلنے والی میٹروز کے مقابلے میں زیادہ جدید اور پائیدار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سرجانی سے نمائش تک چلائے جانے کا منصوبہ ہے، یہ بسیں مکمل ائیرکنڈیشنڈ ہیں، 18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں، کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے جبکہ رش کی صورت میں 190 افراد کے سمانے کی گنجائش ہے، بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے نشستیں...
ہردل عزیز گلوکار عاطف اسلم کے مداحوں کیلئے خوش خبری، نئے گانے اجنبی کا ٹیزر جاری کردیا گیا، ٹیزر عاطف اسلم نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، گانے کی ایک جھلک نے ہی دھوم مچادی اور سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک اس بار بھی عاطف اسلم کچھ نیا لیکر آرہے ہیں۔ گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا یہ ٹیزر میرے مداحوں کیلئے ویک اینڈ کا تحفہ ہے،گزشتہ روز گلوکار عاطف اسلم نے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ بہت جلد کچھ ریلیزکرنے والا ہوں، چند دن میں کچھ بڑا اجنبی سا ،عحیب سا آنے والا...
راولپنڈی کی عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس کریم اپنے ڈرائیورز کیلئے "کیپٹن آف کریم" کی اصطلاح استعمال کرے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس جوالائی میں ایئرلائن پائلٹ لبیب احمد کی جانب سے ٹیکسی ڈرائیورز کیلئے پائلٹ کا لفظ استعمال کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ہمارا ٹائٹل کریم کے ڈرائیور جیسا ہونے کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کریم کو ڈرائیورز کیلئے کیپٹن...
بالی ووڈ اداکارہ شلپا سیٹھی نے فحش فلموں کے کیس میں شوہر کی گرفتاری کے بعد ان کے مخالف بیان بھی دیدیا اور کہا مجھے اندازہ بھی نہیں تھا میرے شوہر ایسے کاموں میں ملوث ہوں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا کی گرفتاری کے بعد پولیس نے جب ان کی مصروفیات کے حوالے سے جب شلپا سیٹھی سے سوالات کیے تو انہوں نے جواب دیا کہ میں اپنے کام میں اتنی مصروف ہوتی ہوں کہ میرے پاس بالکل وقت نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی تھی کہ راج کیا کررہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اپنے شوہر کے جرائم کے حوالے سے...
طویل عرصے بعد شوبز انڈسٹری میں واپس آنے کا اعلان کرنے والی وینا ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو شوبز انڈسٹری کیلئے بھی ایک ڈریس کوڈ متعارف کروانا چاہیے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وینا ملک نے ان خیالات کا اظہارجرمنی کے سرکاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ شوبز کا بھی ایک ڈریس کوڈ ہونا چاہیے، اور یہ ڈریس کوڈ حکومت کی جانب سے دیا جانا چاہیے جس میں فنکاروں کیلئے حدود کا تعین کیا جائے کہ وہ ان حدود کے اندر رہتے ہوئے لباس پہنیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد ملک...
اداکار عثمان خالد نے خواتین کے لباس سے متعلق مشہور سائنسدان اور پروفیسر پرویز ہود بھائی کے بیان پر تنقید کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر پرویز ہود بھائی نے خواتین کے معاشرے میں کردار کو ان کے لباس سے جوڑتے ہوئے کہا کہ میں قائداعظم یونیورسٹی میں پڑھارہا ہے، 1973 میں اس یونیورسٹی میں ایک لڑکی بھی عبایا یا حجاب میں نظر نہیں آتی تھی ۔ انہوں نے کہا مگر آج یونیورسٹی میں پردہ عام ہوگیا ہے ہر لڑکی عبایا اور حجاب میں نظر آتی ہے،...
پنجاب کے ضلع راجن پور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایک مالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوادع کرنے کا انوکھا اور دلچسپ طریقہ دیکھنے میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت میں کئی دہائیوں تک مالی کے فرائض سرانجام دینے والے ملازم کی ریٹائرمنٹ کا دن آیا تو اسے شایان شان طریقے سے الوداع کیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خبر رساں ادارے العربیہ نیوز نے ایک ویڈیو شیئر کی جس سے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ سیشن کورٹ راجن پور کی ہے۔ جہاں معمر مالی کی ریٹائرمنٹ پر اسے سیشن جج نے اپنے پروٹول میں عدالت سے...
ہم ٹی وی پر پیش کیے جانے والے نئے ڈرامہ سیریل "جدا ہوئے کچھ اس طرح سے میں ایک ایسی کہانی پیش کی جا رہی ہے جس میں رضاعی بہن بھائی کی آپس میں شادی کر دی جاتی ہے۔ اس میں ایسا دکھانے پر ڈرامے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ ڈرامہ معروف ڈرامہ نگار و رائٹر خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے۔ ڈرامے کی کہانی کے باعث اسے سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ صارفین کا سوال ہے کہ یہ کیسی کہانی ہے جس میں بہن بھائی کی شادی کر دی گئی ہے۔ ڈرامے کے پرومو میں بھی یہی چیز نمایاں طور پر دکھائی...
میوزک اور ڈانس پارٹی میں شرکت کرنے پر راولپنڈی ون فائیو کے انچارج، خدمت مرکز کے سب انسپکٹر اور معطل کردیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں راولپنڈی ون فائیو کے انچارج ،خدمت مرکز کو ایک پرائیویٹ پارٹی میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے فضل اکبر کو معطل کرکے لائن تبدیل کرنے اور انکوائری کا حکم جاری کردیا ہے۔ واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے سب انسپکٹر فضل اکبر کا کہنا تھا کہ ویڈیو دو سال...
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل "لاپتہ" کی 12ویں قسط ٹی وی پر نشر ہوئی تو اس کے ایک سین نے ناظرین کو شش وپنج میں مبتلا کر دیا کیونکہ اب تک فلموں ڈراموں میں دکھایا جانے والا کانٹینٹ اور ہی شکل پیش کر رہا تھا جبکہ اس ڈرامے نے اس پرانے ٹرینڈ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ڈرامہ سیریل لاپتہ کی بارہویں قسط میں میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوتا ہے تو شوہر دانیال اپنی بیوی فلک کے منہ پر تھپڑ مار دیتا ہے۔ لیکن اگلے ہی لمحے بیوی فلک اپنے شوہر کے منہ پر جوابی تھپڑ رسید کرتی ہے اور اسے تنبیہ کرتے ہوئے کہتی ہے...
جنوبی کوریائی کمپنی کیا پاکستان میں چھوٹی ایس یو وی اسٹونک لانچ کرنے کے لیے تیار ہے،کیا لکی موٹرز نے تصدیق کردی،کمپنی کے مطابق وہ اپنی سب کامپیکٹ ایس یو وی کیا اسٹونک کو آئندہ ماہ کے آخر میں لانچ کرے گی،کمپنی نے کرنسی ایکسچینج ریٹ کے اتار چڑھاؤ کے باعث قیمت کا تعین نہیں کیا۔ کمپنی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت کا اتار چڑھاؤ چلتا رہتا ہے،ابھی ڈالر پاکستان میں 168.94 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ کر چار ماہ میں 16 روپے بڑھا ہے، اس لئے قیمت مقرر کرنا قبل از وقت ہوگا،پاکستان کی آٹو...
گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عاشئہ اکرم سےدست درازی کرنے والا ملزم عوام کےہتھے چڑھ گیا ، سیشن کورٹ میں ملزم اختر علی کو نہ صرف عوام نے خوب مارا پیٹا بلکہ وکلا نے بھی خوب ہاتھ صاف کیا، ملزم عبوری ضمانت کے لیے عدالت آیا تھا۔ عائشہ اکرم سے دست درازی کا ملزم ضمانت کے لیے عدالت آیا تھا، نہیں جانتا تھا لینے کے دینے پڑ جائیں گے، عوام نے خوب درگت بنائی، ملزم اختر علی کے خلاف تھانہ انارکلی میں ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج ہے،مخالفین نے ملزم اختر علی کو تشدد کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔...
یوں تو ٹی وی ڈرامے گھریلو تنازعوں سے لے کر سماجی اقدار و روایات اور معاشرے میں موجود دیگر برائیوں سمیت مختلف موضوعات کی عکاسی کرتا ہے، اسی طرح کچھ موضوعات ایسے ہیں جو مذہب اور معاشرے دونوں کے حوالے سے متنازع ہوتے ہیں جن میں سے ایک رضاعی بھائی بہن کی شادی ہے جو کہ اسلام میں حرام ہے۔ حال ہی میں نجی ٹی وی پر ایک ڈرامہ "جدا ہوئے کچھ اس طرح" نشر کیا جارہا ہے جس میں ایک شادی شدہ جوڑے کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ وہ دونوں رضاعی بھائی بہن ہیں۔ ڈرامے کے اس ٹیزر ٹریلر کے نشر ہونے کے بعد سے سوشل...
سیاست ہو ، پاپ کلچر ہو یا تفریح اور ٹویٹر صارف کی جانب سے شیئر کئے گئے ہر ویڈیو کلپ کو بہت توجہ ملتی ہے اسی طرح حال ہی میں ایک پاکستانی ڈرامہ کا ایک منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا دکھایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی بیوی کو تھپڑ مارا لیکن اگلے ہی لمحے عورت پوری قوت سے مرد کو جوابی تھپڑ مارتی ہے۔ اسی کلپ میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ عورت مرد کو تھپڑ مارنے کے بعد ایک سیکنڈ کے لیے رکتی ہے اور...
اسپتال میں زیر علاج پاکستان کے ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے کسی رکن کی جانب سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا مجھے بہت مایوسی ہے کہ وزیراعظم اور نہ ہی ان کی کابینہ کے کسی رکن نے میری صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ جب پوری قوم ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں مانگ رہی تھی تو ایک بھی سرکاری عہدیدار نے ان کی صحت سے متعلق دریافت کرنے کے لیے ٹیلی فون تک نہیں کیا تھا۔ انہیں...
بھارت میں صرف اچھی اور مثبت خبریں دینے والے نئے ٹی وی چینل "گڈ نیوز ٹوڈے" کی نشریات آغاز کردیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے کامیاب میڈیا ہاؤس انڈیا ٹوڈے نے ایک ایسے نیوز چینل کا آغاز کیا ہے جو صارفین کو صرف اچھی اور مثبت خبریں دے گا، اس نیوز چینل سے لوگوں کے ذہنوں میں مثبت رجحانات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے کے حوالے سے انڈیا ٹوڈے گروپ کی نائب صدر کالی پورے نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس چینل سے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر سے انسانوں کی...
ویسے تو دنیا میں کئی کار ساز کمپنیاں الیکٹرک کاریں (بجلی سے چلنے والی گاڑیاں) بنا رہی ہیں مگر ان گاڑیوں کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ان کی قیمتیں عام کاروں کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔ مگر کراچی کے ایک مقامی تعلیمی ادارے کے طلبا نے عام ملنے والی کار کو الیکٹرک کار میں تبدیل کر دیا ہے۔ جس کا خرچ نہایت کم ہے، یہ گاڑی بہت کم قیمت میں مناسب رفتار پر کئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان انسٹی ٹیوٹ کے بیچلر آف الیکٹریکل کے طلبا نے مقامی مہران کار کو کم لاگت میں الیکٹرک کار میں تبدیل کرنے...

Featured Discussion Latest Blogs خبریں

Sponsored Link