بھارتی گلوکارہ دھوانی بھانو شالی نے اپنے نئے گانے "مہندی" میں پاکستانی پاپ میوزک کے نامور گلوکار عالمگیر کے مقبول گانے "گاگر" کی دھن چوری کرلی جس پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔
بھارتی گلوکارہ کا گانا "مہندی" 21 ستمبر کو ریلیز کیا گیا جبکہ عالمگیر کا اس دھن کے ساتھ بنایا گیا مقبول ترین گانا "گاگر" 90 کی دہائی میں ریلیز کیا گیا تھا۔ دھوانی بھانوشالی کے گانے کو اب تک کروڑوں لوگ یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں جبکہ گانے کے بول اور زبان بالکل مختلف ہے مگر دھن مکمل طور پر گاگر سے لی گئی ہے۔...