مریم نواز

  1. S

    مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر شیئر کی کیا وہ واقعی چوری کا ہے؟

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں جس ٹرک کی تصویر اپ لوڈ کی تھی اس کے چوری کے ہونے کی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں وہیکل ویریفیکیشن کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرک VGR 306 چوری کا ہے۔ دوسری جانب مریم نواز...
  2. Rana Asim

    مریم نواز لیڈر ہیں یا شاہد خاقان عباسی؟ سابق وزیراعظم کا جواب

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام احتساب عمران خان کے ساتھ میں میزبان عمران ریاض نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سوال پوچھا کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی میں سے لیڈر کون ہے؟ جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں اور مریم مسلم لیگ ن کے کارکن ہیں لیڈر ہمارے نواز شریف ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں...
  3. M

    عمران خان کو گھر بھیجنے کیلئےکوئی بھی طریقہ استعمال کرنا پڑاتوکریں گے،مریم

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مری میں لوگ برف سے نہیں بلکہ اس حکومت کی نااہلی و بے حسی سے مرے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ مریم نواز لاہور میں لیگی رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کی عیادت کیلئے ان کے گھر تشریف لے کر گئیں، عیادت کے بعد انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو...
  4. S

    گالیوں کو پنجاب کے کلچر کے ساتھ کیوں جوڑ دیتے ہیں؟رانا ثنا کا جواب

    پنجاب میں گالی کا کلچر حقیقت ہے، رانا ثنا اللہ اپنے بیان پر ڈٹ گئے ملک بھر میں لیگی نائب صدر مریم نواز کی آڈیو لیک نے ہلچل مچائی ہوئی ہے، ویڈیو میں صحافیوں کو بھی گالم گلوچ سے نوازا گیا، اس حوالے سے سما نیوز کے پروگرام میں میزبان کرن ناز نے مسلم لیگ ن کے رہنما راںا ثنااللہ سوال کیا کہ مریم...
  5. Rana Asim

    مریم نواز آڈیو لیک:غیر اخلاقی الفاظ،صحافتی تنظیموں کا معافی کا مطالبہ،تنقید

    مسلم لیگ ن کی رہنما مرکزی نائب صدر مریم نواز اور سابق سینیٹر و سابق وزیراطلاعات پرویزرشید کی صحافیوں سے متعلق مبینہ غیراخلاقی اور نازیبا گفتگو پر صحافتی تنظیموں نے دونوں رہنماؤں سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسو سی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے کہا کہ مذموم مقاصد کے لیے کسی بھی...
  6. M

    ٹوکریوں کی اصطلاح کا مطلب بھی لفافہ ہی ہوتا ہے،رانا ثنا نے وضاحت کر دی

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے مریم نواز کی آڈیو لیک میں ذکر ہونے والی ٹوکریوں سے متعلق اہم اعتراف کرلیا ہے۔ خبررساں ادارے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے لاہور کے میو اسپتال میں کچھ روز قبل حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ن لیگی ایم پی اے بلال یٰسین کی...
  7. S

    نازیباالفاظ کا استعمال،ارشاد بھٹی نے لیگی رہنماؤں کو لاعلاج مریض قراردے دیا

    لیگی رہنماؤں کی جانب سے سینیئر تجزیہ کار اشاد بھٹی پر تنقید اور ان کیلئے نازیبا الفاظ کے استعمال پر جیونیو زکے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کی گئی،ارشاد بھٹی سے اس حوالے سے سوالات کئے گئے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ بالکل دل نہیں کررہا کہ کچھ کہا جائے، لیگی رہنما لاعلاج مریض ہیں ان کے بارے میں کیا...
  8. M

    عمران خان تیاری رکھیں،حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے،مریم نواز نےخبردارکردیا

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان تیاری کریں حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے انشااللہ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیا۔ عمران خان نے...
  9. S

    کیا جیرے بلیڈوں اور بنارسی ٹھگوں کو بے نقاب کرنا غلط ہے؟ارشاد بھٹی

    سینئر صحافی اور تجزیہ کارارشاد بھٹی نے مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہی گھٹیا ہیں آپ سب تو ودھیا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام 'خبر ہے' میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کارارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور پرویز رشید کا شکریہ کہ انہوں نے...
  10. M

    باجی!فنڈنگ چھوڑو،تازہ ترین آڈیولیک پرروشنی ڈالو،شہزاداکبرکامریم نوازکوجواب

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے الیکشن کمیشن کی فارن فنڈنگ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد عمران خان اور تحریک انصاف پر لفظی وار کردیئے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز شریف نے کہا کہ دوسروں پر چور چور کے الزام لگانے والے کی جب اپنی تلاشی لی گئی...
  11. Rana Asim

    مظہر عباس کا آڈیولیک میں نام آنےپرلیگی رہنماؤں کو جواب،شہباز گل کابھی ردعمل

    مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور لیگی رہنما پرویز رشید کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ میں کئی صحافیوں پر تنقید کی گئی جن میں مظہر عباس کا بھی نام شامل ہے، کسی اور صحافی نے تو اس پر بات نہ کی مگر مظہر عباس نے اس پر ایک ٹوئٹ کر دیا۔ تجزیہ کار نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز اور پرویزرشید کا شکریہ ادا...
  12. Rana Asim

    ثاقب نثار پر تنقید،مریم اور شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت پر فیصلہ آ گیا

    ثاقب نثار پر تنقید،مریم اور شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کے معاملے پر مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی گئی ہے،عدالت کی اپیل خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مقامی وکیل نے شاہد خاقان عباسی اور...
  13. Rana Asim

    بلال یاسین کا قاتلانہ حملے کے بعد پہلا بیان، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر گزشتہ رات قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ زخمی ہوئے ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت بظاہر خطرے سے باہر ہے مگر حتمی رائے آپریشن سے پہلے نہیں دی جا سکتی۔ بلال یاسین کا اس حملے سے متعلق کہنا ہے کہ انہیں پہلے لگا کہ حملہ آور پولیس والے ہیں یہ نہیں جانتا تھا کہ وہ...
  14. M

    نواز شریف کب واپسی کا سوچیں گے؟محمدزبیر نے ایک اور دعویٰ کر دیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ مریم نواز کی اپیل پر فیصلے کے بعد نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام لائیو ود ندیم ملک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے موجودہ حکومت خوف میں مبتلا ہوجائے، اگر...
  15. M

    شہباز شریف کو ڈیمیج کرنے کیلئے نواز شریف کی واپسی کی ہوا باندھی گئی،بھٹی

    سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نواز شریف کی واپسی اور پس پردہ ڈیل کی حقیقتوں سے متعلق اہم انکشافات کردیئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام "خبرہے" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کو لندن میں پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے بعد ڈی پورٹ کیے جانے کا...
  16. S

    بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر نواز شریف اور مریم نواز کا خراج تحسین

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں نہ تو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ناگہانی اور تکلیف دہ موت...
  17. S

    ن لیگ کا وزیراعظم کیلئے امیدوارکون؟پاکستان میں رسک لینےکی سکت نہیں:حسن نثار

    مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعظم کیلئے امیدوار کون ہوگا،اس حوالےسے ن لیگ میں الگ الگ رائے سامنے آرہی ہیں، وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو لے کر تناؤ کا ن لیگ کی انتخابات میں کارکردگی پر کیا اثر پڑے گا؟ جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں سینیئر تجزیہ کار حسن نثار سے اس حوالے سے گفتگو کی گئی۔ حسن نثار...
  18. Rana Asim

    بلدیاتی الیکشن میں شکست،وزیراعظم کے ٹویٹ پرمریم و دیگر لیگی رہنماؤں کاردعمل

    خیبرپختونخوا کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر وزیراعظم عمران خان ٹوئٹ کیا جس پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، احسن اقبال، خواجہ آصف و دیگر نے ردعمل دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب ہار کی بڑی وجہ ہے، پی ٹی آئی نے پہلے...
  19. M

    تبدیلی آ نہیں رہی،تبدیلی جارہی ہے،مریم نواز کا پی ٹی آئی پرطنز

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے اپ سیٹ نتائج پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے تحریک انصاف پر طنز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں 17 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق وفاق اور صوبے میں حکمران جماعت کو متعدد اضلاع میں اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے، پاکستان تحریک انصاف...
  20. M

    جنید صفدر کی شادی میں مریم نواز کی تیاریوں پر ایک نظر

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں تیاریوں کے خوب چرچے ہورہے ہیں ، انہیں تقریبات میں مریم کی تیاریوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ جنید صفدر کی شادی میں دلہا اور دلہن کے بجائے زیادہ مریم نواز شریف چھائی رہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں کے ملبوسات اور...


Sponsored Link