آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  1. Rana Asim

    بڑااعزاز، جنرل قمرجاوید باجوہ برطانوی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی بن گئے

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حصے بڑا اعزاز آ گیا، انہوں نے برطانوی رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور برطانوی فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے برطانیہ کی سینڈ ہرسٹ رائل ملٹری اکیڈمی میں ہونے...
  2. Rana Asim

    آئی ایم ایف پروگرام : معیشت کی بحالی کیلئے آرمی چیف کا عرب ممالک سے رابطے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا۔ جس کے بعد جلد ہی کسی اچھی خبر کی توقع کی جا رہی ہے۔ نجی چینل جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے گفتگو میں آئی ایم ایف پروگرام...
  3. Muhammad Awais Malik

    عطاء اللہ تارڑ نے آرمی چیف کو ریاست قرار دے دیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حمایت میں بیان دینا مہنگا پڑگیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے آئی ایم ایف قرضے کی فراہمی کیلئے امریکی عہدیدار کو ٹیلی فون کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھانا شروع...
  4. Muhammad Awais Malik

    آرمی چیف کی امریکہ سے درخواست وزیر خزانہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،میر

    سینئر تجزیہ کار وصحافی حامدمیر نےآج نیوز کے پروگرام روبرو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ریاستی اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے،حالانکہ جب عمران خان خود وزیراعظم تھے تب آرمی چیف کی سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، چین سے قرضوں کیلئے...
  5. Rana Asim

    آرمی چیف کی امریکی نائب وزیرخارجہ سے بات چیت پرامریکی وزارت خارجہ کا ردعمل

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نائب امریکی وزیر خارجہ وینڈی شرمین کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کا مؤقف سامنے آیا ہے۔ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا اور پاکستانی حکام کے درمیان متعدد معاملات پر باقاعدگی سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ امریکی وزارت...
  6. A

    پولیو ٹیموں کو محفوظ ماحول اور اضافی انسانی وسائل فراہم کیے جائیں، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیو ٹیموں کیلئے محفوظ ماحول اور اضافی انسانی وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی آئی پی میں ایف ڈبلیو او کے تحت جدید ترین ٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیو ٹیموں کیلئے محفوظ ماحول اور...
  7. Muhammad Awais Malik

    قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس،آرمی چیف نےخوشگوارموڈمیں سوالوں کےجواب دیے

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے نیشنل سیکیورٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارکان کو سوالات کی دعوت دی اور خود خواشگوار موڈ میں جوابات دیئے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبا زشریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کمیٹی برائے نیشنل...
  8. S

    وزیراعظم کی آرمی چیف کو کنگ عبدالعزیز میڈل نوازے جانے پر مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کو کنگ عبدالعزیز میڈل نوازے جانے پر مبارکباد دی، ٹوئٹر پیغام میں لکھاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برادر ممالک سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات مظبوط بنانے کی کاوشوں کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل تفویض ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے...
  9. Muhammad Awais Malik

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی دبئی میں پرویز مشرف کی عیادت

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دبئی میں سابق آرمی چیف جنرل پرویز کی عیادت کی ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق سابق صدر مملکت جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے دبئی کے ہسپتال میں زیر علاج پرویز مشرف کی عیادت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق...
  10. Muhammad Awais Malik

    آرمی چیف کی لیگی رہنما دانیال عزیز کی عیادت، قوم کا اثاثہ قراردےدیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کے سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج ن لیگی رہنما دانیال عزیز کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ خبررساں ادارے روزنامہ 92 کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دانیال عزیز کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی کے سرجیکل...
  11. Muhammad Awais Malik

    چیف الیکشن کمشنر نے آرمی چیف سے مدد طلب کر لی

    چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے آرمی چیف سے درخواست کردی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ نے اس حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے آرمی سے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی...
  12. Muhammad Awais Malik

    ملکی سلامتی،سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے،ذمہ داریاں پوری کریں گے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی و سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے اور ہم ہمیشہ اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ گفتگو80ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں کی ، کانفرنس کی صدارت آرمی چیف نے کی جس میں کورکمانڈرز، پرنسپل...
  13. Muhammad Awais Malik

    فوج عمران خان کے خلاف جو بھی پلان تیار کرتی ہے وہ ان تک پہنچ جاتا ہے،سیٹھی

    سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف جو بھی پلان یا کاؤنٹر پلان تیار کیا جاتا ہے وہ سب عمران خان تک براہ راست پہنچ جاتا ہے۔ ے نجم سیٹھی نے ریاستی ادارے کی ہائی کمان کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ کی لیڈر شپ کی بات کررہا ہوں کہ...
  14. Rana Asim

    فوج،پاکستانی عوام کےمابین دراڑ ڈالنے والوں کومعاف نہیں کیا جائےگا:آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں لمبے عرصے سے پاک فوج اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد...
  15. Muhammad Awais Malik

    آرمی چیف کی ریٹائرڈ افسران سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی لاہور میں آرمی کے ریٹائرڈ افسران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی ہے، تفصیلات کالم نگار میجر (ر) عادل راجہ نے ملاقات میں شریک بریگیڈیئر(ر) عبدالرحمان بلال کے حوالے سے شیئر کیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر میجر (ر) عادل راجہ نے کچھ سلسلہ وار ٹویٹس کیں...
  16. Muhammad Awais Malik

    ریٹائرڈافسران کوبتائیں کہ خان کوہٹاناملک کیلئے کتناضروری تھا،سیٹھی کامشورہ

    سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں عمران خان کی حکومت کو گرائے جانے کے پیچھے کارفرما عوامل کی نشاندہی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی لاہور میں ریٹائرڈ آرمی افسران سے ملاقات پر تبصرہ کیا۔ انہوں...
  17. S

    معاشی بہتری کیلئےجنرل باجوہ تیار مگرعمران رکاوٹ بن رہا ہے،سیٹھی کچھ دن پہلے

    نجم سیٹھی کا پرانا انٹرویو زیر بحث ہے جس میں سیٹھی نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ، ڈرون حملے کرنے کیلئے اور پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر نظر رکھنے کیلئے ہم سے اڈے مانگ رہا ہے، ملک کی معاشی بہتری کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ کڑوا گھونٹ پینے کو تیار بھی ہیں مگر عمران خان رکاوٹ بن رہا ہے۔ تفصیلات کے...
  18. Rana Asim

    آرمی چیف نے وزیراعظم کی حلف برداری میں شریک نہ کی،کامران خان کا تبصرہ

    آرمی چیف نے وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کی، اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ساری فوٹیج کا معائنہ کیا ہے مگر جنرل قمر جاوید باجوہ کہیں نظر نہیں آئے۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کی شب کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا۔ پیر کو ایوان صدر میں...
  19. Muhammad Awais Malik

    بہتر ہوتا آرمی چیف آج کے روز روس یوکرین جنگ سےمتعلق بیان نہ دیتے،کامران خان

    سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو آج کے دن روس اور یوکرین جنگ سے متعلق بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی یوکرین تنازعے پرتبصرہ کیا اور کہا کہ یوکرین پر روسی حملہ افسوسناک ہے، دونوں ملکوں کے درمیان...
  20. Rana Asim

    فوج سیاسی معاملات میں مداخلت کرے یا نہ کرے گالیاں پڑتی ہیں، آرمی چیف

    یومِ پاکستان پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے شوبز ستاروں میڈیا نمائندوں اور نوجوانوں سے ملاقات کی اور غیر رسمی گفتگو کی۔ ملاقات کرنے والے شوبز ستاروں میں حریم فاروق، سجل علی، مایا علی، اور اداکار وہاج علی شامل تھے۔ مین اسٹریم اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے دوران پریڈ کے...


Sponsored Link