حماد اظہر

  1. S

    فیٹف پر قانون سازی پی ٹی آئی حکومت نے کی،تمام شرائط پرکام کیا :حماد اظہر

    پاکستان نے فیٹف کا اعتماد حاصل کرلیا، فیٹف نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے، اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ فیٹف کی مبارکباد انسداد دہشت کی عدالت کے سامنے لوں گا۔ اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر...
  2. S

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی کڑی تنقید

    عوام پر روز بروز مہنگائی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، کبھی پیٹرول کبھی بجلی، کبھی آٹا تو کبھی گھی تیل کی قیمتیں بڑھا کر عوام کی پہنچ سے دور کیا جارہا ہے۔ حکومت نے ایک ہفتے بعد پھر سے مہنگائی کا تحفہ دے دیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر تیس تیس روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ ملکی تاریخ میں...
  3. S

    حماد اظہر نے سستے تیل کیلئے روس سے مذاکرات کا ثبوت پیش کردیا

    ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو آٹا گھی تیل سمیت ہر شے ہی مہنگی ہوگئی، ہرشے عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے سستے تیل کیلیے روس سے کیے گئے ہماری...
  4. Muhammad Awais Malik

    میرا ای میل،ایپل و ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا، حماد اظہر

    سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ گزشتہ رات میرا ای میل، ٹویٹر اکاؤنٹ اور ایپل آئی ڈی ہیک ہوگئی تھی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ میں اس وقت ایک ایسے کمپیوٹر سے یہ ٹویٹ کررہا ہوں جہاں میرا ٹویٹر اکاؤنٹ پہلے سے لاگ ان تھا۔ انہوں نے...
  5. Muhammad Awais Malik

    حکومتی اقدامات سے اسمگلنگ اور ہنڈی میں اضافہ ہوگا،حماداظہر

    سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے حکومت کی جانب سے مختلف اشیاء کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے اسمگلنگ اور ہنڈی میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے اپنے بیان میں حکومت کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے...
  6. Muhammad Awais Malik

    ہم ملک میں ڈیزل کا زخیر ہ بلند ترین سطح پر چھوڑ کر گئے، حماد اظہر

    سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ملک کے دیہی علاقوں میں ڈیزل بحران کی وجوہات بیان کردی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ملک کے دیہی علاقوں اس وقت ڈیزل کا بحران سر اٹھا رہا ہے جس کی وجوہات پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے روشنی ڈالی ہے، ٹویٹر پرایک ویڈیو شیئر کی جس میں لوگ پیٹرول پمپ پر لائن لگاکر...
  7. Muhammad Awais Malik

    شہباز شریف کی قومی حکومت بنانے کی تجویز، حکومتی اراکین کاسخت ردعمل

    مسلم لیگ ن کے صدر کی جانب سے آئندہ پان سال کیلئے تحریک انصاف کو مائنس کرکے ایک قومی حکومت قائم کرنے سے متعلق تجویز پر حکومتی اراکین پھٹ پڑے۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس بیان پر اپنا ردعمل دیتےہوئے کہا کہ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے بیانات سامنے آئے ہیں جس میں قومی...
  8. R

    نون لیگ شریف فیملی سے علیحدہ ہو تو یہ مثبت پیش رفت ہوگی، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہرمشکل وقت میں کارکنوں کو چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہوگئے، ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی...
  9. S

    گیس فراہمی، میرے ویڈیو کلپ پر ایک نجی چینل پراپیگنڈہ کر رہا ہے:حماد اظہر

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ گیس فراہمی سے متعلق میرے ویڈیو کلپ کو ایک نجی نیوز چینل نے آدھا چلایا اور پراپیگنڈہ کر رہا ہے، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے نجی نیوز چینل پر گیس فراہمی سے متعلق وفاقی وزیر کے بیان پر مبنی آدھا کلپ چلا کر پراپیگنڈہ...
  10. S

    فرنس آئل کی اضافی درآمد،حماد اظہر اور مفتاح اسماعیل آمنے سامنے

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اضافی فرنس آئل کی درآمدگی پر وضاحت پیش کر دی، کہتے ہیں کہ گرمیوں میں فرنس آئل کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث سردیوں کیلئے 2لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری...
  11. R

    حماد اظہر نے گیس بحران کی ذمہ داری سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع پر ڈال دی؟

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں کراچی میں گیس کے بحران کا بالکل احساس ہے مگر اس کے ذمہ دار وہ نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ بحران سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث ہے۔ حماد اظہر نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ طلب بڑھنے کی وجہ سے ہر سال سردیوں میں نان ایکسپورٹ جنرل...
  12. R

    گیس بحران:"آپکا رویہ شرمناک ہے"پی ٹی آئی ایم این اے کا حماد اظہر کو خط

    وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گیس کی قلت کے معاملے پر بحث ہوئی تو وزرا پھٹ پڑے اور سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔ وفاقی وزرا کی جانب سے کابینہ میں سوال اٹھایا گیا کہ اگر ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی تو اس سے پاکستانی برآمدات کم ہونے کا خدشہ ہے۔...
  13. Muhammad Awais Malik

    بین الاقوامی قلت کے باوجود پاکستان کو وافر ایل این جی دستیاب ہے،حماداظہر

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ایل این جی کا شارٹ فال نظر آرہا ہے مگر پاکستان کے پاس سردیوں کیلئے وافر ایل این موجود ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر حماداظہر نے برطانیہ کو قطر کی جانب سے ایل این جی کی سپلائی سے متعلق ایک چارٹ شیئر کیا اور کہا کہ عالمی سطح پر...
  14. R

    سردیوں میں گیس کی فراہمی پر مفتاح اسماعیل کی تنقید، حماد اظہر کا جوابی وار

    موسم سرما کے دوران ملک میں جاری گیس کے بحران پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تنقید کی اور کہا کہ مسلسل چوتھی بار سردیوں میں تحریک انصاف کی حکومت گیس کی فراہمی میں ناکام ہے۔ اس پر حماد اظہر اور شوکت ترین میں بحث کرانی چاہیے، یہی نہیں انہوں نے حماد اظہر کی شاہزیب...
  15. Muhammad Awais Malik

    ایل این جی کی قیمت میں بڑی کمی،گھریلوصارفین کیلئے رعایتی پیکج لانے کافیصلہ

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے درآمد شدہ ایل این جی کی قیمتوں میں 3 ڈالر سے زائد کی کمی کردی ہے، وفاقی وزیر توانائی نے گھریلو صارفین کیلئے رعایتی پیکج متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے...
  16. Muhammad Awais Malik

    میری نجی زندگی اورپرائیویسی کا خیال کریں،مریم نواز کی میڈیا،عوام سے درخواست

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بیٹے کے ولیمے کی ویڈیوز وائرل ہونے پر لوگوں سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے دعوت ولیمے کے موقع پر شریف خاندان کی کچھ ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے خبروں کی زینت...
  17. S

    شاہزیب خانزادہ کے الزامات،حماد اظہر کا پھر شاہزیب خانزادہ کو کھلا چیلنج

    حماد اظہر کا ایک بار پھر شاہزیب خانزادہ کو کھلا چیلنج،شہباز گل بھی میدان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ایک بار پھر جیو نیو کے پروگرام اینکر شاہزیب خانزادہ کو کھلا چیلنج کردیا، ٹویٹ کیا کہ آئیں بائیں شائیں، حماد اظہر یہ حماد اظہر وہ، پر میرا کھلا چیلنج کے آؤ اور نیوٹرل اینکر کے ساتھ...
  18. Muhammad Awais Malik

    شاہزیب خانزادہ کاپروگرام بند کرنے کیلئے پریشر ڈالنےکاالزام،حماد اظہرکا جواب

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کی جانب سے پروگرام بند کرنے کیلئے پریشر ڈلوانے کیلئے پریشر ڈلوانے سے متعلق دعویٰ پر ردعمل دیدیا ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل رات شازیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں کہا کہ اس کے پروگرام کو بند...
  19. A

    حکومت12کارگو منگوا سکتی ہےیا14؟حکومتی ارکان کاخانزادہ کے دعوے پر سخت ردعمل

    گزشتہ روز شاہ زیب خانزادہ نے ایک پروگرام کیا جس میں انہوں نے کہا کہ دو LNG ٹرمینلز پر 12 کارگوز آسکتےہیں یا 14؟ ویڈیو کلپ چلاتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ دیکھیے جو غلط بیانی گزشتہ برس کی گئی اس سال بھی کی گئی۔ شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ندیم بابر 14 کارگوز لانے کا اعلان کر کے ناکامی کے بعد...
  20. Muhammad Awais Malik

    عوام کس وقت ناشتہ،کب دوپہر اور رات کا کھانا کھائے؟ شاہد خاقان عباسی کا سوال

    سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے دن میں تین ٹائم گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ، حکومت بتادے کہ کس وقت عوام ناشتہ کرے کب دوپہر کا کھانا کھائے اور رات کے کھانے کا ٹائم کیا ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام سوال میں میزبان بیرسٹر احتشام نے شاہد خاقان عباسی...


Sponsored Link