آرمی چیف نے وزیراعظم کی حلف برداری میں شریک نہ کی،کامران خان کا تبصرہ

shehbaz-and-amry-cheif-half.jpg

آرمی چیف نے وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کی، اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ساری فوٹیج کا معائنہ کیا ہے مگر جنرل قمر جاوید باجوہ کہیں نظر نہیں آئے۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کی شب کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا۔ پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بطور قائمقام صدر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا ۔

تقریب میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اتحادی جماعتوں کے سربراہان و اراکین سمیت نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز بھی شریک تھیں۔ تقریب میں اعلٰی عسکری قیادت نے بھی شرکت کی، تاہم پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب میں نظر نہ آئے۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے وابستہ اینکر کامران خان کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ انہوں نے اس تقریب کی ساری فوٹیج کو کھنگال ڈالا ہے مگر کہیں بھی آرمی چیف نظر نہیں آئے۔

https://twitter.com/x/status/1513556816231387139
کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ پی ٹی وی کی جانب سے نیوز چینلز کو دستیاب وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری کی فوٹیج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں مہمانوں میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نظر نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر سروسز چیفس کو دکھایا گیا۔ مگر اس پر کوئی سرکاری وضاحت ابھی تک نہیں مل سکی۔

جس پر اینکر و خاتون صحافی مہر بخاری نے جواب دیتے ہوئے کہا بتایا گیا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1513580993097183238
یاد رہے کہ شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کی حیثیت سے 174 ووٹ سے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے جس کے بعد سیکرٹری قومی اسمبلی نے شہباز شریف کا وزیراعظم کی حیثیت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

شہباز شریف کے انتخاب کے بعد ایوان صدر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی علیل ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں چند دنوں کیلئے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اسی باعث صدر مملکت کی بجائے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان صدر میں بطور قائمقام صدر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔

Last edited by a moderator:

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)

ٹٹیاں لگیاں ہویاں نیں
بیچارے کی پہلے ہی عمرانیوں نے پتلون اتاری ہوئی ہے
? اب کچھا بچانے کے لئے شرکت نہیں کی
 
vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
Honey ya na honey sey kiya farak parta hey.......Good see Army men saluting murdered and money launderer.........kuch inki bhi self esteem ko dent parna chahyee inhoun ney bloody civilians ki self esteem ko buhat daffa damage kiya hey