آریان خان کو گرفتار کرنے والے این سی بی افسر کو سنگین الزامات کا سامنا

2swarkhan.jpg

بھارتی فلمی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو گرفتار کرنے والا این سی بی آفیسر سمیر واکھنڈے مشکل میں پڑ گیا۔ سمیر واکھنڈے نے جب سے آریان کو گرفتار کیا ہے وہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

این سی بی افسر سمیر واکھنڈے کی مشکلات بڑھتی چلی جا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے سامنے آنے والی خبروں میں ایک وکیل نے واکھنڈے کے خلاف بھتہ خوری کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سُدھا نامی وکیل نے سمیر واکھنڈے سمیت دیگر 4 افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس میں اس نے ان تمام افراد کے خلاف بھتہ خوری کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست دی ہے۔

قبل ازیں آریان خان منشیات کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سائل نے بھی اپنے حلفیہ بیان میں بتایا تھا کہ سمیر واکھنڈے نے آریان خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھ سے خالی کاغذ پر دستخط مانگے جا رہے ہیں۔