احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا

ambreen123141.jpg


صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عنبرین فاطمہ بھی صحافی ہیں جو ایک مقامی اخبار اور آن لائن ویب سائٹ کیلئے لکھتی ہیں اور ٹوئٹر پر بھی متحرک رہتی ہیں۔

عنبرین فاطمہ نے ٹوئٹر پر خلع کے دعویٰ کی دستاویز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "ان کے شوہر نے نہ تو کبھی انہیں کوئی کاغذات بھیجے اور نہ ہی زبانی طلاق دی"۔


انکا کہنا تھا کہ "نکاح میں ہونے کے باوجود لوگوں کے سامنے کہا گیا کہ ہماری طلاق ہوگئی ہے اور اس بات کا پورا ڈھنڈورا پیٹا گیا"۔

https://twitter.com/x/status/1465712687896092681
عنبرین فاطمہ نے کہا کہ "اس ذلت کے بعد اس رشتے میں رہنا میرے لیے ناممکن تھا، اس لیے میں "خلع" کادعوی دائر کرنے پر مجبور ہوگئی اور دعوی دائر کردیا"۔

خیال رہے کہ عنبرین فاطمہ پر کچھ روز پہلے لاہور میں حملہ بھی ہوا تھا۔ نامعلوم افراد نے ان پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی بیٹی اور بہن کے ساتھ بازار جا رہی تھیں۔ ملزمان نے لوہے کے راڈ سے ان کی گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1464797935678464005
یاد رہے کہ اس حوالے سے خود احمد نورانی کہہ چکے ہیں کہ ان کی عنبرین فاطمہ سے طلاق ہو چکی ہے اور باقاعدہ ان کے اصرار پر طلاق دی تھی۔ احمد نورانی نے یہ بھی کہا کہ ان کی تحریری طور پر طلاق ہو چکی ہے اور یہ طلاق باقاعدہ طور پر نادرا میں رجسٹرڈ ہے۔

احمد نورانی نے عنبرین فاطمہ پر لاہور میں ہوئے حملے سے متعلق کہا تھا کہ کچھ میڈیا کے افراد اور دوست لاہور میں پیش آنے والے واقع کو میری خبر کے ساتھ جوڑ رہے ہیں مگر اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1463953461641367558
مگر حقائق اس کے برعکس ہیں کیونکہ انڈیپنڈنٹ اردو نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ نادرا کے ریکارڈ میں ابھی بھی عنبرین فاطمہ ہی احمد نورانی کی اہلیہ ہیں۔ اور عنبرین کے ریکارڈ میں احمد نورانی ہی ان کے شوہر ہیں۔

دوسری جانب احمد نورانی کے اس دعوے پر کہ "عنبرین کے بار بار اصرار پر انہوں نے طلاق دی ہے" سے متعلق خاتون کا کہنا تھا کہ احمد نورانی نہ رابطے میں ہیں نہ انہوں نے مجھے بیوی والے حقوق دیے اس لیے تنگ آکر میں نے انہیں لکھا کہ مجھے عزت سے رکھیں ورنہ طلاق دے دیں۔
 
Last edited by a moderator:

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
مریم غنڈی کا تو پتہ نہیں کہ فراڈ فون کال کا اسے اپنے کیس میں کوئی فائدہ ہو گا یا نہیں ، پر اس منحوس نے ان کی طلاق ضرور کرا دی