اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر قاتلانہ حملےمیں جاں بحق،ملزمان کون تھے؟

4%D8%A7%DA%86%DA%86%D9%85%D8%A6%D8%B1%D8%AF%D8%B9%D8%B1.jpg

جھنگ شہر کے اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر اپنے ہی قریبی رشتہ داروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں، ان کی کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کچھ ہی عرصہ قبل اے سی جھنگ تعینات ہوئے تھے۔ وہ چھٹی گزارنے چنیوٹ میں اپنے گاؤں گئے جہاں رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔


پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر تھانہ لنگرانہ کی حدود میں اپنے آبائی گاؤں چک 237 چنیوٹ گئے تھے، جہاں ان کی رشتہ داروں سے تلخ کلامی ہوگئی، قریبی رشتہ داروں نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عمران جعفر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

https://twitter.com/x/status/1467441037157281795
واقعے کی اطلاع ملتے ہی چنیوٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے کر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں اسسٹنٹ کمشنر کے قتل پر دکھ ہوا وہ یقیناً اس ملک اور اپنے محکمے کا اثاثہ تھے۔

عثمان بزدار نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔
 
Last edited by a moderator: