اسلام آباد :چائلڈ پورنوگرافی ،زیادتی کے مجرم کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

cld-isb.jpg


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر اسحاق نامی مجرم کو 29 برس قید کی اور 21 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مجرم اسحاق پر مجموعی طور پر 21 لاکھ روپے جرمانہ، بدفعلی پر 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ اور چائلڈ پورنو گرافی پر بھی 14 سال قید 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

مجرم نے 4 بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ان کی ویڈیوز بنائیں، غیر اخلاقی ویڈیو دکھانے پر مجرم کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ الگ سے عائد کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے چائلڈ پورنو گرافی کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت کو پیکا ایکٹ میں ترمیم کرکے چائلڈ پورنو گرافی کی سزا 14 سے 20 سال تک کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اسلام آباد کی عدالت عالیہ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ماضی میں چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا تھا کہ متاثرہ بچے کو عدالت میں ملزم کے ساتھ پیش نہ کیا جائے اور بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے، اگر ویڈیو ثبوت کی فرانزک ایجنسی سے تصدیق ہوجائے تو متاثرین کو عدالت بلانے کی بھی ضرورت نہیں، ٹرائل بھی ان کیمرا ہو تو بہتر ہے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اس معاملے میں سیاست نہیں چلای جاے گی بس اتنا کہنا ہے کہ اسے سزاے موت دی جاتی تو بہتر تھا پھر بھی ایک بہت اچھا فیصلہ ہے دیگر بچوں سے جنسی جرائم میں ملوث مجرمون کو بھی جلد پکڑا جاے
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)
WHO WILL PAY THE FINE -WHO AND HOW WILL BE THE FINE RECEIVED? SHOULD THIS DECİSİON BE CALLED A BOGUS? IF THE FINE IS NOT PAID, WHAT WILL BE THE ALTERNATE WAY TO RECEIVE IT? NOTHING IS CLEAR? aCCORDING TO JAIL MANUAL A DAY IS EQUAL TO 8 HOURS. 29 YEARS /3=8.166 DAYS.
I AM ASHAMED.