صحافی امتیازعالم کا عمران خان کیخلاف پروپیگنڈابے نقاب
معروف صحافی امتیازعالم اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے لاعلم ہیں، انہوں اپنے ایک ٹویٹ پر کارٹیر انٹرنیشنل کے سی ای او کو اسرائیلی وزیراعظم قراردیدیا اور بعدازاں ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔
گزشتہ روز سے عمران خان کے خلاف اسرائیل کے معاملے پر پروپیگنڈا جاری ہے، صحافی امتیاز عالم نے بھی اسی پروپیگنڈا کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔
فیک نیوز الرٹ کی جانب سے صحافی امتیاز عالم کے اس پروپیگنڈے کو بے بقات کیا گیا، انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خبر شیئر کی جس میں حقیقت بتائی۔
فیک نیوز الرٹ نے عمران خان کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اسرائیل کے وزیر اعظم نہیں تھے،امتیاز عالم بغیر تحقیق کے غلط معلومات شئیر کررہے ہیں۔
جس پر صارفین نے بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا کہا جان بوجھ کر ایسا کیا جارہاہے۔ایک صارف نے لکھا کہ جان بوجھ کر کر رے ہیں، اب اسرائیل کارڈ کھیلا جارہا ہے. آرڈر ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ہمارے نیشنل ٹی وی کا اینکر اسرائیل کے دورے پر ہے وہ خبر کیوں نہیں چلائی ہے،مریم کی میڈیا سیل پرسن خاتون اسرائیل کے دورے پر ہے،اس کے متعلق بھی کوئی خبر نشر کرے گا کوئی ؟؟؟
نوید اختر نے لکھا کہ یہ لوگ اپنے مقصد کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں،جب جھوٹ اور دھوکہ ہی دینا ہے تو اپنے آپ کو لبرل تو نہ کہو یہ تو توہین ہے لبرلز کی بھی،ہاں جیسے خان کہتا ہے یہ لبرلی کرپٹ ہیں۔
ایک صارف نے کارٹیر انٹرنیشنل کے سی ای او کی پروفائل شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اسرائیل کا وزیر اعظم نہں اور اب جتنا بھی خان کے خلاف بولو تم غدار اور مکاروں کی یہ قوم سننے والی نہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ جعلی خبریں،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان اور کارٹیئر انٹرنیشنل کے سی ای او برنارڈ فورنس یکم نومبر 2008 کو ممبئی میں رائل ویسٹرن انڈیا ٹرف کلب میں 'ٹریول ود اسٹائل' کنکورس میں شرکت کی تھی۔