امریکا اور پاکستان فضائی حدود کے معاہدے میں کوئی صداقت نہیں،دفترخارجہ

mf.jpg


امریکا اور پاکستان فضائی حدود کے معاہدے میں کوئی صداقت نہیں،دفترخارجہ

افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر امریکا اور پاکستان معاہدے کے درمیان معاہدے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی خبر کی تردید کردی،کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کسی معاہدے پر بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جبکہ بائیڈن انتظامیہ نے قانون سازوں کو معاہدے سے متعلق آگاہ کردیا ہے،

سی این این نے مزید دعویٰ کیا تھا کہ امریکا افغانستان تک رسائی کیلئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال تو کررہا ہے،امریکی فوج افغانستان میں خفیہ معلومات کیلئے بغیرکسی معاہدے کے پاکستانی حدوداستعمال کر رہی ہے، لیکن فی الحال مسلسل رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی باقاعدہ معاہدہ موجود نہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے نے مزید دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے بھی ایک ایم او یو پر دستخط کرنے کی خواہش کااظہارکیا ہے اور اس معاہدے کے بدلے میں امریکا سے انسداد دہشت گردی کیلئے اپنے اقدامات اور بھارت سے تعلقات میں بہتری کیلئے تعاون چاہتا ہے،

سی این این نے ذرائع سے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات جاری ہیں تاہم معاہدے کی شرائط کوابھی حتمی شکل نہیں دی جاسکی، اس میں تبدیلی کے امکانات ہیں۔

 

Modest

Chief Minister (5k+ posts)
Another fake news and propaganda got busted.
This is fifth generation war & enemies are trying their best to create confusion spread rumours.
 

Modest

Chief Minister (5k+ posts)
Isi baat ka wait tha well Done ?
Aur subah se stupid Patwari, Jiyale, Altafi waghera bagher soche samjhe bakwas kar rahe thay k sab kuch doob gaya.
Brainless donkeys don’t believe every propaganda and fake news.
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
بیان تو یوں دے رہا ہے جیسے پاک فوج پہلے اس کو پوچھ کر ائربیسز دیتی رہی ہے