کرکٹ کھیلنے والے اور اس کے شائقین جانتے ہیں کرکٹ میں چھکے، چوکے، نوبال، وائیڈ بال اور آؤٹ وغیرہ کے کیلئے ہاتھوں کے مخصوص اشارے استعمال کیے جاتے ہیں۔ مگر بھارت میں ایک امپائر نے وائیڈبال کا ٹانگوں کے ساتھ اشارہ دے کر سب کو دنگ کر دیا۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے ایک ٹورنامنٹ کے دوران بولر نے گیند کرائی تو وہ وائیڈ ہو گئی جس پر امپائر نے دو قدم ہٹ کر سر نیچے کی جانب کر کے ٹانگوں کے ساتھ وائیڈ بال کا اشارہ دیا۔ جس کو دیکھ کر تمام حاضرین محظوظ ہوئے اور خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
لوکل امپائر کی اس انوکھے انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، امپائر کے اس انداز کو دیکھ کر کمنٹیٹر نے کہا کہ انہوں نے یہ کمال کر دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امپائر نے پہلے تو ٹانگوں سے اشارہ دیا اور بعد میں وہ ہاتھ سے بھی وائیڈ بال کا اشارہ دیتے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایک بھارتی سرکاری افسر نے لکھا کہ ایسا تب ہوتا ہے جب یوگا کرنے والے کو امپائر بنا دیا جائے۔ ان کی جانب سے شیئر کیے گئے اس کلپ کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ اسے شیئر بھی کر رہے ہیں۔
رام گوپال نے کہا کہ یہ رام دیو کی ٹیم کا بندہ ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ یہ ویڈیو یوگا کو پروموٹ کرنے کیلئے ہے۔
جیروم نے کہا کہ یوگا ٹیچر پارٹ تائم امپائر کی ذمہ داری بھی ادا کر رہا ہے۔