انڈین ٹیم کی شکست پر ڈیرن سیمی کا طنزیہ تبصرہ،بھارتیوں نے مہم چلا دی

1samy.jpg

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کو شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے مزاح کے طور پر ہلکی پھلکی تنقید کی تو بھارتی کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارف ان کے خلاف پھٹ پڑے اور ان کے خلاف نسلی تعصب پر مبنی مہم چلا دی۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعصبانہ رویے کا سامنا اس لیے کرنا پڑا کیونکہ انہوں نے بھارتی ٹیم کے نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد ایک ٹوئٹ میں بالکل ہلکے انداز میں بھارتی کرکٹ ٹیم پر تنقید کی تھی۔

ڈیرن سیمی نے کہا تھا کہ "اووپس، میں نے ابھی اپنی پلے لسٹ میں یہ گانا سنا ہے کہ کوئی 911 پر کال کرے کیونکہ میں مصیبت میں ہوں، کوئی فون کرے کیونکہ میں بہت بڑی مصیبت میں پھنس چکا ہوں"۔ یاد رہے کہ یہ ایک انگریزی گانے کے بول ہیں، جنہیں انہوں نے بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ میں پوزیشن پر تنقید کیلئے استعمال کیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1454863029221351424
لیکن ایسا پہلی بار نہیں ہوا کیونکہ گزشتہ ہفتے جب بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے محمد شامی کی بولنگ پر بات کی تو تب بھی بھارتی شائقین ان کے مذہبی عقائد کے حوالے سے سوال اٹھانے لگ گئے تھے یہی نہیں بھارتی صارفین نے ڈیرن سیمی کی تنقید کو جارج فلائید کے واقعے سے منسلک کر کے انہیں رنگ کی بنیاد پر نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی شائقین کرکٹ نے جس طرح غیر اخلاقی ردعمل کا اظہار کیا اس کی کچھ مثالیں ذیل میں دی گئی ہیں۔ الٹریٹ سنگی نامی صارف نے کہا کہ ہم ان لوگوں کیلئے ایک گھٹنے پر بیٹھتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1455005657938100226
مانی نے کہا کہ کوئنٹن ڈی کاک کا فیصلہ درست تھا۔

https://twitter.com/x/status/1455041528825462786
ایک صارف نے کہا کہ یہ اس فرسٹریشن کا اظہار ہے جو انہیں آئی پی ایل میں نہ کھلانے کے باعث ہورہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1454875147626635266
ایک صارف نے وہ سکرین شاٹ شیئر کیا جب اشانت نے انہیں "کالو" لکھا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1454871910181863430
بابو راؤل نے کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں کیونکہ بھارتی لوگ انہیں روسٹ نہیں کر سکتے وہ پہلے سے ہی روسٹڈ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1454871007500455940
ایک صارف نے کہا کہ کیونکہ وہ سیاہ فام لوگوں کیلئے جھکتے ہیں اس لیے ہار رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1454869449182355458
سنجنا نے سیاہ فام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان لوگوں کیلئے جھکتے ہیں جبکہ وہ اس قابل نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1455061956512010245
بھارتی کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ جس کو باتیں سنا رہے ہیں کہ وہ 2 بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔