اولاد کو جائیداد بطورتحفہ دینے سےمتعلق کیس،شرعی عدالت کاوزارت قانون کونوٹس

ppt-gift-sharia-court.jpg


وفاقی شرعی عدالت نے والدین کی جانب سے اولاد کو جائیداد بطور تحفہ دینے سے متعلق کیس میں وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی شرعی عدالت میں اولاد خصوصا بیٹوں کو جائیداد بطور تحفہ دینے اور بیٹیوں کو وراثتی جائیداد سے محروم کردینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔

https://twitter.com/x/status/1577982431403065346
شرعی کورٹ کے معزز جج جسٹس سید محمد انور نے سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ داؤد اقبال نے اس موقع پر موقف اپنایا کہ معاشرے میں ایسی روایات رائج ہیں جن میں گھر کی خواتین جن میں بیٹی، بیوی، بہن وغیرہ شامل ہیں کو وراثتی جائیداد میں حصے سے محروم کردیا جاتا ہے۔

درخواست گزار نے وکیل نے کہا کہ دوسری جانب وراثتی جائیداد کو بطور تحفہ بیٹوں کو دیدی جاتی ہے، ایسا کرنا شریعت کی واضح خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے وکیل نے اپنے موقف کی حمایت میں دلیل کے طور پر ہمارے نبی محمد ﷺ کی احادیث بھی پیش کیں۔

عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے انسانی حقوق کی پٹیشن کو شرعی پٹیشن میں تبدیل کرتےہوئے وزارت قانون کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
Alhamdulillah.

This is such an important thing, thousands of brothers strip their sisters (specially married ones) of property rights