آئی پی ایل ٹیم کے مالک نے تھپڑ مارے، راس ٹیلر کے اپنی کتاب میں انکشاف

ross-indian-ipl-book-st.jpg


انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ میں صفر پر آئوٹ ہونے پر راجستھان رائلز کے مالک نے تھپر مارے تھے۔اپنے ساتھ ایسا برتائو کیے جانے پر ششدر رہ گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بلے باز راس ٹیلر نے اپنی کتاب بعنوان ‘بلیک اینڈ وائٹ’ میں دعویٰ کیا ہے کہ 2011ء میں آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی طرف سے پنجاب کنگز کے خلاف ایک میچ میں صفر پر آئوٹ ہوا جس پر راجستھان رائلز کے مالک نے تھپڑ مارے تھے، جس پر میں ششدر رہ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں کنگ الیون پنجاب کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں 195 رنز ہدف کے تعاقب میں صفر پر آئوٹ ہوا تھا۔


سابق کرکٹر نے لکھا کہ صفر پر آؤٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم ہدف کے قریب جانے میں ناکام رہی۔ میچ کے بعد ٹیم، سپورٹ سٹاف کے علاوہ برطانوی اداکارہ لز ہرلی اور شین وارن بھی ہوٹل کی آخری منزل پر واقع ایک بار میں موجود تھے کہ فرنچائز کے ایک مالک نے مخاطب ہوکر کہا ہم ایک ملین ڈالر ہم صفر پر آؤٹ ہونے کے لئے ادا نہیں کرتے، جس کے بعد انہوں نے مجھے تھپڑ مارے لیکن وہ تھپڑ اتنے زور دار نہیں تھے۔

راس ٹیلر نے لکھا کہ فرنچائز مالک تھپڑ مارنے کے بعد قہقہے لگا رہے تھے، مجھے یقین نہیں کہ وہ مکمل اداکاری تھی لیکن ایسا رویہ پیشہ ورانہ کھیلوں میں بھی ہو سکتا ہے، سوچ بھی نہیں سکتا تھا، میں اپنے ساتھ ایسا برتائو کیے جانے پر ششدر رہ گیا تھا۔

یاد رہے کہ 38 سالہ راس ٹیلر کا کیر یئر 111 ٹیسٹ میچز اور 233 ون ڈے میچز پر مشتمل ہے، وہ ٹیسٹ میچز میں 7 ہزار 655 جبکہ ون ڈے میں 8 ہزار 581 رنز بنا چکے ہیں جبکہ 102 ٹی ٹیونٹی میچز میں 19 سو سے زائد زنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کرائسٹ چرچ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔
 
Last edited by a moderator:

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
These books are often annoying.

If such a big name cannot raise the voice when it mattered then who can?

He should have raised the issue timely and could have saved hundreds of players, he had fair chance to earn money across the world but he choosed a coward's way.
 
  • Like
Reactions: sok

baalti

Minister (2k+ posts)
us waqt $$$$ k nashay mein dhut tha...abh 11 saal baad khiyaal aaya? itni ghairat thi toh ussi waqt bolta aur ipl se nikal jaata, charges press karta... he was a main guy in NZ xi not a railu katta... apni retirement k liye paisay bananay k liye achi aur sasti kaavish hai...