اچھا ہو گا اگر عمران خان آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہو جائیں، عدنان صدیقی

adbabb11.jpg


پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اور سینئر اداکار عدنان صدیقی نے اے آر وائے کے سپورٹس شو "ہرلمحہ پرجوش" میں شرکت کی، پروگرام میں میزبان نے ان سے وزیراعظم سے متعلق سوال کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی ذاتی کارکردگی سے مطمئن ہیں مگر کابینہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔

اداکار نے کہا کہ عمران خان پچھلی حکومتوں کا حصہ رہنے والے لوگوں کو اپنی کابینہ میں شامل کر رہے ہیں اس لیے ان کی مجموعی کارکردگی کی سمجھ نہیں آ رہی۔ میزبان وسیم بادامی نے ان سے پوچھا کہ وہ کیا سمجھتے ہیں کہ عمران خان الیکشن جیتے تھے یا ان کو جتوایا گیا تھا؟

اس کے جواب میں عدنان صدیقی نے کہا کہ میرے خیال میں عمران خان الیکشن جیتے تھے، اچھا ہو گا کہ اگر وہ آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیاب ہو جائیں۔ لیکن اگر وہ نہ بھی جیت پائے تو کوئی بات نہیں اللہ مالک ہے۔


اداکار عدنان صدیقی نے مرحوم عمر شریف سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مطالعہ اتنا وسیع تھا کہ اگر ان سے مزاحیہ بات کے دوران کوئی سنجیدہ بات کی جاتی تھی تو وہ اس طرح سنجیدہ ہوجاتے کہ لگتا ہی نہیں تھا کہ وہ مزاح بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے ڈرامہ نگار اور معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ وہ جتنا ٹی وی اسکرین پر غصے والے شخص دکھائی دیتے ہیں، حقیقی زندگی میں اتنے سخت مزاج نہیں ہیں۔ لوگوں کو لگتا ہےکہ خلیل الرحمان سخت مزاج شخص ہیں لیکن درحقیقت وہ اتنے ہی نفیس انسان بھی ہیں۔