اگست کے دوران پاکستان میں کتنے کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی؟

7.jpg

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اگست میں ملک میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اگست میں ملکی نجی شعبے میں11 کروڑ 32 لاکھ ڈالر براہ راست سرمایہ کاری ہوئی جبکہ نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 9 کروڑ 96 لاکھ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں اسٹاک مارکیٹ سے ایک کروڑ 36 لاکھ ڈالر جبکہ سرکاری شعبے سے 2 کروڑ 55 لاکھ ڈالر نکالے گئے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، نجی شعبے میں 18 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور سرکاری شعبے میں سرمایہ کاری کا حجم 97 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق اگست کی ترسیلات جولائی کے مقابلے میں 4 اعشاریہ 92 لاکھ ڈالرز کم رہیں۔