ایران کے ایٹمی سائنسدان کا قتل انسان نے نہیں بلکہ روبوٹ نے کیا،مگر کیسے؟

9.jpg

بابائے ایرانی ایٹمی پروگرام فخری زادہ کی موت سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، جس میں نامور سائنسدان کا قاتل ایک روبوٹ کو قرار دیا جارہا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سائنسدان کی موت کے حوالے سے سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فخری زادہ کی موت میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد براہ راست طور پر ملوث تھی۔


رپورٹ کے مطابق موساد نے فخری زادہ کے قتل کیلئے ایک ایسی ریموٹ کنٹرول مشین گن کا استعمال کیا جو"قاتل روبوٹ" کے نام سے جانی جاتی ہے، یہ ایک بیلجیئم ساختہ ایسی مشین گن ہے جو مصنوعی ذہانت اور متعدد کیمروں سے لیس ہے۔

امریکی خبررسا ں ادارے نیویارک ٹائمز کے مطابق سال 2020 نومبر میں فخری زادہ کے قتل کے دوران بیلجیئم ساختہ اس مشین گن کا پہلی بار تجربہ کیا گیا ، اس مشین گن کو چھوٹے چھوٹے پرزوں کی شکل میں آہستہ آہستہ ایران منتقل کیا گیا اور ایران میں اسے جوڑ کر فعال کیا گیا، اس ہتھیار کا مجموعی طور پر وزن ایک ٹن بتایا جاتا ہے۔

یہ مشین گن ہزاروں کلو میٹر دور سے سیٹیلائٹ کے ذریعے کنٹرول کی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ایک روبوٹ منسلک ہوتا ہے ، اس روبوٹ نے فخری زادہ کے قتل کا مشن ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل کیا تھا۔

یادرہے کہ فخری زادہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے موجد تھے اور ایران کے ادارے آئی آر جی سی کے اعلی عہدیدار بھی تھے جنہیں 27 نومبر 2020 میں ایران کے شہر تہران میں ایک قاتلانہ حملے کے نیتجے میں قتل کردیا گیا تھا۔
 

Haha

Minister (2k+ posts)
ایران کے سابق صدر اور وزیر وں نے پاکستان کے خلاف بھونکاتھا اور انڈیا کے حق میں انڈیا اسرائیل کا اتحادی ہے تو ہمیں ان انڈیا کے اتحادی اور اس کی اتحادی اور پاکستان کے خلاف انڈیا کے حق میں بھونکنے والے کتوں سے کیا لینا دینا ؟ ہماری طرف سے جائیں جہنم میں یہ انڈیا کو اپنی ماں کا خصم بنانے والے