ایف آئی اے افسرنے شادی کی چھٹیوں میں شاپنگ کے دوران اشتہاری ملزم کو پکڑ لیا

fia-officer121.jpg


ایف آئی اے افسر نے شادی کی چھٹیوں میں بھی اپنے فرائض سے غفلت نہ برتی اور انتہائی سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

نجی چینل اے آروائی نیوز کے مطابق سب انسپکٹر اسفندیار اپنی شادی کی شاپنگ کے سلسلے میں بازار میں موجود تھا کہ اس نے ماسک پہنے اشتہاری ملزم کو پہچان لیا۔

سب انسپکٹر اسفندیار نے اپنی حاضر دماغی کے ساتھ اپنی فیملی کو چھوڑ کر پلاننگ کے ساتھ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔

ملزم ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا اور صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔

سب انسپکٹر اسفندیار کی حاضر دماغی اور فرائض کی لگن پر ڈائریکٹر اسلام آباد کی جانب سے انہیں نقد انعام اور تعریفی اسناد دی گئیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم زون سندھ نے کراچی اور سکھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان نے کم عمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناکر وائرل کی، ملزمان اس بچے کی ویڈیو پر مقامی گلوکار کو بدنام کرنے میں بھی ملوث ہیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ہر چھوٹا چور پکڑا جا سکتا ہے لیکن بڑے چور زرداری، نواز۔ و شہباز اور انکے ٹولے کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔