'ایک احسان اور کردیں' پی ڈی ایم ترجمان کا الیکشن کمیشن کو مشورہ

fawad-khan-ss.jpg


اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک احسان کریں اور وزرا کو معاف نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے الیکشن کمیشن کو وزرا کی معافی قبول نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج وفاقی وزرا کی معافی قبول کرلی گئی تو آئندہ پھر یہ لوگ آئینی ادارے، سربراہ اور معزز اراکین کے خلاف ہرزہ سرائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزرا کا پہلے دھمکی پھرگالی اور پھر معافی مانگنے کا وطیرہ رہا ہے، تحریک انصاف اداروں کی توہین کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا تھاکہ آئین اورقانون پرکسی قسم کی مصلحت نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں نازیبا بیانات اور الزامات لگانے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی پر کیس جاری ہے، دونوں وزرا کی جانب سے الیکزن کمیشن سے تحریری معافی مانگی گئی ہے۔


الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو 22 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ فواد چوہدری کی معافی پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر کو قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن (ترمیمی) ایکٹ 2021 میں مجوزہ ترامیم پر تبادلہ خیال کے دوران اعظم سواتی نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی میں ملوث رہا ہے اور ایسے اداروں کو آگ لگا دینی چاہیے۔

انہوں نے کمیٹی میں مجوزہ ترامیم پر ووٹنگ کے عمل سے قبل الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ کمیشن نے رشوت لے کر انتخابات میں دھاندلی کی۔اعظم سواتی کے ان ریمارکس کے بعد الیکشن کمیشن کے اراکین اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے تھے۔

اسی روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کے آلہ کار کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر انہیں سیاست کرنی ہے تو الیکشن کمیشن چھوڑ کر الیکشن لڑیں۔

14 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن پر عائد کیے گئے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو شوکار نوٹس جاری کرنے اور الزامات کے ثبوت طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم 16 نومبر کو ایک سماعت کے دوران فواد چوہدری نےالیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی تھی۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Despite I hate Hamdullah Kind of people but he is right. If these ministers think they made a mistake then they must be ready for punishment.