ایک ہفتے کے دوران مہنگائی مزید 1.42فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات

9mrhgaiizaaffff.jpg


ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں مزید 1.42 فیصد اضافہ ہوگیا جس کے بعد سالانہ مہنگائی کی شرح پر نظر ڈالی جائے تو یہ بڑھ کر 16.54 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی بارے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی 28 روپے 26 پیسے فی کلو، دال مسور 14 روپے 88 پیسے، دال چنا 6 روپے 54 پیسے اور دال ماش 5 روپے 18 پیسے فی کلوتک مہنگی ہوئ۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 54 روپے 62 پیسے اضافے کیساتھ 1425 روپے تک کا ہو گیا ہے جب کہ انڈے 6 روپے 28 پیسے فی درجن، مٹن 6 روپے 67 پیسے اور بیف 5 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

فیڈرل بیورو آف اسٹسٹکس نے کہا ہے کہ دہی، دودھ، چینی، گھی، چائے اور لہسن کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، جب کہ صرف چار اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اعتدال دیکھنے میں آیا۔