بات پریشانی سے آگے بڑھ چکی ہے یہ دکان نہیں چل سکتی: شبر زیدی

shabar-zaidi-and-asif-zardrai-shehbaz.jpg


سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ جس طرح حکومت معاملات کو آگے بڑھا رہی ہے یہ بات صرف پریشانی کی نہیں اب یہ بات پریشانی سے کہیں آگے بڑھ چکی ہے اور یہ دکان اس طرح نہیں چل سکتی جب تک ہمارا درآمدات کا بل 7 سے 8 بلین ڈالر کم نہ ہو جائے۔

ماہر معاشیات شبر زیدی نے کہا کہ جو تجزیہ کار گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بات کرتے ہیں ان کو جان لینا چاہیے کہ اگر موجودہ قیمت پر بھی گیس ملے تو بھی درآمدات کی شرح کم ہو گی تو ہی معیشت درست راہ پر گامزن ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر جو رپورٹ موجود ہے اس میں واضح طور پر پاکستان کی اگلے 4 سال کی جو کیش پرڈکشن ہے اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے ایف ڈی آئی (فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ) سالانہ دس بلین آئے گی۔

https://twitter.com/x/status/1540048308235796480
انہوں نے کہا کہ یہاں کہا جا رہا ہے کہ 210 بلین ڈالر کی سالانہ ایف ڈی آئی ہو گی تو جو آخر پر چالین بلین ڈالر کا فرق آئے گا وہ کیسے کور کریں گے۔ شبر زیدی نے کہا کہ میں کوئی جذباتی آدمی نہیں ہوں جو انشااللہ ماشااللہ کہہ کر جان چھڑا لوں۔
 

free_man

MPA (400+ posts)
یہ ستر سال کا کیا دھرا ہے جس میں سیاستدانوں سے لیکر فوج اور ہر شخص کا حصہ بقدر جسہ ہے
کیا ہمارے تعلیمی ادارے عالمی معیار کی تعلیم، ہسپتال اچھی ہیلتھ کئیر اور وکیل موکل کا مقدمہ انصاف کے ساتھ لڑ رہا ہے ، یہاں تو ریڑھی والا پھل تولنے میں ڈنڈی مار رہا ہے تو پھر اکیلی فوج کیسے زمہ دار ہوئی، کیا سیاست دانوں نے اپنی دھاڑی نہیں لگائی کیا عام آدمی نے اپنا ووٹ آٹے کے تھیلے کے بدلے نہیں بیچا تو پھر قصوار فوج ہی کیوں جب تک صحیح بیماری کا پتہ نہ چلے تو علاج لا یعنی کوشش ہے