بلاول بھٹو کی عبدالقادر بلوچ کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت

Arshad Chachak

Moderator
Siasat.pk Web Desk
9.jpg

نواز شریف کے ملک مخالف بیانیہ کے بعد مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے والے عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے فوج مخالف بیانیہ کے ساتھ نہیں چل سکتا، نوازشریف اپنی تقاریر کے ذریعے جونیئر افسروں کو اپنی فوجی قیادت کے خلاف اکسا رہے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔

جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کا نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنے دعوے میں کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری نے انہیں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے پیغام بھیجا ہے، تاہم وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔

عبدالقادر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ وہ عملی طور پر تو پاکستان مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں اور کل باقاعدہ طور پر مرکزی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھی ارسال کر دیں گے، جس کے بعد تو وہ ن لیگ سے ہمیشہ کے لئے علیحدہ ہو جائیں گے۔


سابق ن لیگی عبدالقادر بلوچ کی جانب سے مذکورہ دعوی بلاول بھٹو زرداری کے اس بیان کے چند گھنٹوں کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے عدالت سے مفرور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے نہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری کا بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ تب حیران رہ گئے جب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے دوران نوازشریف نے مسلح افواج کے خلاف الزام تراشی کرنا شروع کردی، انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کا ایجنڈا نہیں ہے، بلکہ وہ نواز شریف کا ذاتی فیصلہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا "نواز شریف کی اپنی ایک سیاسی جماعت ہے اور میں اس پر قابو نہیں پا سکتا" بلاول نے کہا کہ وہ نواز شریف کے منتظر ہیں کہ وہ اداروں پر لگائے گئے اپنے الزامات کی حمایت کے لئے ثبوت پیش کریں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش تمام مسائل کا واحد حل جمہوریت ہے، یہاں تک کہ کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے۔
 
Last edited by a moderator:

hello

Chief Minister (5k+ posts)
اس کے بعد ان پلے کیا رہ گیا


ان تین خبروں نے آج ان کے اتحاد کا جنازہ نکال دیا
بلاول بھٹو کی عبدالقادر بلوچ کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت

نواز شریف کی تقریر میں براہ راست فوجی قیادت کا نام سن کر دھچکا لگا:بلاول زرداری

" جو بیانیہ نواز شریف کی طرف سے سامنے آیا ، اسکا بوجھ خود ن لیگ کے لیڈرز بھی نہیں اٹھا سکے .. " جے یو آئی ف رہنما حافظ حسین احمد
اپوزيشن اتحاد پر بداعتمادی کے سائے: جے یو آئی ف، ن لیگ اور پی پی سے
 

Eagle-on-the-green

Minister (2k+ posts)
When people speak about army, they speak about a few of them who in reality make up 0.0000002 %of the army but whole army reacts to that as if it was said about each one of them.......that’s why tensions escalate.