بلیک میلنگ اور ہراسانی کے الزام میں خاتون سمیت2افراد گرفتار

12.jpg

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے کراچی اور حیدر آباد میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بلیک میلنگ کے الزام میں خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اتوار کے روز دو مختلف کارروائیاں کیں، حیدرآباد میں کی گئی کارروائی میں ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا جس نے خاتون کے باتھ روم میں کیمرہ لگا کر ویڈیو بنا کر خاتون کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

خاتون نے اپنے والدین کو آگاہ کیا جنہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر جعلی آئی ڈی بنا کر ویڈیو وائرل کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1439591591904223232
گرفتار شخص کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایف آئی اے نے ملزم کا موبائل فون ضبط کر کے اس میں سے ویڈیوز برآمد کر لی ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے کی ایک اور کارروائی میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گی ہے جو اپنی خاتون رشتہ دار کو بدنام و ہراساں کرنے کے لئے اس کی ویڈیو وائرل کر رہی تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بہنوئی نے زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے ویڈیو بنائی اور پھر یہ مذکورہ خاتون کو دے دی جو اس ویڈیو کو وائرل کر رہی تھی۔