بنی گالا پر چھاپہ مارا تو جاتی امرا بھی زیادہ دور نہیں،فواد چودھری

12fawadjatiumraraid.jpg

بنی گالہ پر کارروائی سے پہلے سوچ لیں لیگی قیادت کے گھر اور جاتی امراء دور نہیں ہے۔25مئی کے واقعات میں ملوث حکومتی شخصیات اور افسران کے خلاف کارروائیاں شروع دیں، 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کا کہہ دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ونائب صدر فواد چوہدری نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ پر کارروائی سے پہلے سوچ لیں لیگی قیادت کے گھر اور جاتی امراء دور نہیں ہے۔25مئی کے واقعات میں ملوث حکومتی شخصیات اور افسران کے خلاف کارروائیاں شروع دیں، 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کا کہہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور عمران خان نے ملاقات میں کارروائی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔


فواد چوہدری نے لاہور میں زمان پارک کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر رانا ثنا اللہ، عطا اللہ تارڑ ودیگر اسلام آباد میں چھپ کر بیٹھے رہے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیں گے اور جو بنی گالہ پر چھاپہ مارنے کی بات کر رہے ہیں انہیں پتا ہونا چاہیے جاتی امراء بہت زیادہ دور نہیں ہے ۔ عمران خان کے بغیر صرف تحریک انصاف نہیں پاکستان کی ساری سیاست ختم ہو جائے گی ۔ وزیراعظم عام انتخابات کی تاریخ دیں ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کارکنان کے احتجاج پر فائرنگ، لاٹھی چارج ودیگر واقعات پر کاررائیوں کا آغاز کر دیا ہے، ہمارے لوگوں کواٹھایاگیا ان پر تشدد کیا گیا لیکن ہم نے ایسی کارروائیاں نہیں کیں جیسی فاشسٹ کارروائیاں ہمارے خلاف کی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے رانا ثنا اللہ، رانا مشہود اور عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تک اپنا مطالبہ پہنچا دیا، جو بھی 25مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اورپندرہ روز میں رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ پنجاب پولیس نے گزشتہ شب لیگی رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور رانا مشہود کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم دونوں رہنما پولیس کے ہاتھ نہ آئے۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
رات کو نہ چھاپہ مارنا ۔۔۔ گیراج میں تنظیم سازی ہو رہی ہو گی۔