بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش،سیاسی رہنماؤں کاشدید ردعمل

6navyshbzbila.jpg

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ایک بار پھر ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کامظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، پاکستان آرمی، فضائیہ اور بحریہ نے ارض وطن کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1450434922771062786
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قوم اپنی بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاری اور چوکسی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے غیر معمولی پیشہ ورانہ تیاری اور صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور عملے کو انعام اور اعزازات دینے کا بھی مطالبہ کیا۔


دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بھی بھارت کی جانب سے کی پاکستانی سمندری حدود میں دخل اندازی کی مسلسل تیسری کوشش کو تشویشناک قرار دے دیا۔

https://twitter.com/x/status/1450459848324300808
پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی آبدوز کو پاکستانی سمندری حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
 
Last edited: