بھارت کو ایک اور ہزیمت،بھارتی آبدوز کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام


پلوامہ کے بعد بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا۔۔پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگاتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے بھارت کی ایک اور چال کو ناکام بنا کر اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے اور اس مرتبہ یہ کارنامہ پاک بحریہ نے انجام دیا ہے جس نے جاسوسی اور جنگی مقاصد سے چوری چھپے پاکستان کی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنے والی بھارتی آبدوز کوالٹے قدم بھاگنے پر مجبور کیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آبدوز نے 16 اکتوبر کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن پاک بحریہ کے طیارے نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کا پتہ لگایا اور واپس جانے پر مجبور کیا۔

https://twitter.com/x/status/1450391553193746438
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے پاکستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے سخت نگرانی جاری ہے اور موجودہ سیکیورٹی حالات میں پاک بحریہ ہمہ وقت چوکنی ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے جس میں پی این لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ کے ذریعے بھارتی بحری آبدوز کا وقت سے پہلے سراغ لگایا گی
 
Last edited by a moderator:

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
صرف بلک کیوں کیا؟
میزائل مار کر سمندر میں غرق کیوں نہیں کیا