تحریک انصاف سندھ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے،کئی رہنما عہدوں سے مستعفی

13ptisindhresigns.jpg

پاکستان تحریک انصاف سندھ میں اختلافات کھل کے سامنے آگئے، استعفوں کی لائن لگ گئی، چند گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے 5 عہدیداران مستعفی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، آج پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ اور ضلعی عہدیداران کا نوٹفکیشن جاری ہوا تھا ، صوبائی کابینہ کے ارکان کی تقرری کے اعلان کے بعد مستعفی ہونے والے پی ٹی آئی عہدیداروں کی تعداد 5 ہوگئی۔


جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی میرپورخاص اکبر نے استعفی دےدیا ہے،جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی سینئر نائب صدر کراچی ڈویژن کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ ریجنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی حیدرآباد سید ذوالفقار شاہ نے بھی استعفیٰ دے دیا۔پی ٹی آئی کے تینوں عہدیداروں نے استعفے وفاقی وزیر اعلی زیدی کو بھیج دیئے۔

استعفے میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ مصروفیت کے باعث عہدے کی ذمہ داری پوری نہیں کر پائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستعفی ارکان کو علی زیدی کی پالیسیوں سے اختلاف ہے، مزید استعفے آنے کا بھی امکان ہے۔ اس سے قبل سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ اور نائب صدر علی جونیجو بھی استعفےدے چکے ہیں۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
کیا علی زیدی بھی وسیم اکرم پلس ثابت ہو رہا ہے ؟ کیوں اس اکیلے بندے کے ساروں سے اختلاف پیُ ٹی آئی کا کباڑہ کر رہے ہیں
 

Fawad Javed

Minister (2k+ posts)
کیا علی زیدی بھی وسیم اکرم پلس ثابت ہو رہا ہے ؟ کیوں اس اکیلے بندے کے ساروں سے اختلاف پیُ ٹی آئی کا کباڑہ کر رہے ہیں
PTI main 80% Waseem Akram plus hain and credit goes to Khan saab