تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان پر کتنے ہزار ارب روپے قرص کا بڑا اضافہ؟

imran%20khan%20dollar.jpg

موجودہ حکومت میں قرضوں میں مزید اضافہ ہوتا جارہاہے،وزرات خزانہ نے اعداد وشمار بتادیئے،وزارت خزانہ نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے تین سال کے دوران پاکستان کے کل قرضوں میں 16 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا اور حکومت قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 7 ہزار 460ارب روپے ادا کر چکی ہے۔

سینیٹ میں ملکی و غیرملکی قرض کی تفصیلات پیش کردی گئیں،چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دوران گزشتہ 3 سال میں سود کی ادائیگیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں،

وزارت خارجہ کے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی قرض میں تین سال میں دس ہزار ارب کا اضافہ ہوا،اگست دو ہزار اکیس تک مقامی قرض چھبیس ہزار ارب سے بڑھ گیا جبکہ جون دو ہزار اٹھارہ میں مقامی قرض سولا ہزار ارب تھا۔

وزرات خزانہ کے مطابق بیرونی قرض تین سال میں ساڑھے چھ ہزار ارب بڑھ گیا،حکومت قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 7 ہزار 460ارب روپے ادا کر چکی، تین سال میں سرکاری قرضوں میں 14 ہزار 906 ارب کا اضافہ ہوا اور سود کی مد میں 50 فیصد ادائیگی کی گئی،

وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں کہا کہ سرکاری قرضوں میں واضح کمی آ رہی ہے، سال 2020-21 میں ڈیٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح 4 فیصد کم ہوئی اور رواں مالی سال اس شرح میں 2 سے 3 فیصد کمی کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ نے مقامی وبیرونی قرضوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان کے کل قرضوں میں 16 ہزار ارب کا اضافہ ہوا ہے،جون 2018 میں ملک پر کل قرض 25 ہزار ارب روپے تھا، جو اگست 2021 تک بڑھ کر 41 ہزار ارب تک پہنچ گیا، تین سال میں پاکستان کے اندرونی قرض میں 10 ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔

جون 2018 میں ملک کے اندرونی قرض 16 ہزار ارب تھے، جو اگست 2021 تک 26 ہزار ارب سے بڑھ گئے۔ جون 2018 میں بیرونی قرض ساڑھے 8 ہزار ارب تھا، جو اگست 2021 تک ساڑھے 14 ہزار ارب سے تجاوز کرگیا۔

اس طرح تین سال کے دوران ملک کے بیرونی قرض میں ساڑھے 6 ہزار ارب کا اضافہ ہوا،وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم سودی نظام سے باہر نہیں نکلے،کوشش کررہے ہیں کہ اپنی معیشت مضبوط کریں تاکہ سود سے چھٹکارا ملے۔

وزارت منصوبہ بندی نے تفصیلات ایوان میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2015-16 کے سروے کے مطابق 24.3 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزاررہی تھی۔ 2018-19 کے سروے کے مطابق پاکستان کی 21.9 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی تھی، 2018-19 میں غربت کی شرح میں کمی آئی ہے،2021-22 کے سالانہ پلان میں توقع ظاہر کی ہے کہ احساس کفالت پروگرام کی وجہ سے غربت میں 2 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

Last edited by a moderator:

Resilient

Minister (2k+ posts)
مطلب وہ جو عمران خان کہتا تھا کہ نون لیگ تیس ہزار ارب روپے قرضہ چھوڑ گئی ہے جھوٹ بولتا تھا؟؟

اب حکومت خود تسلیم کررہی ہے کہ جون 2018 میں کل قرضہ چوبیس ہزار ارب روپے تھا

نون لیگ نے اپنے پانچ سالوں میں کل دس ہزار ارب روپے قرض لیا مگر یہ صرف تین سالوں میں 16 ہزار ارب روپے قرض لے چکے ہیں
 
Doom1111

Minister (2k+ posts)
Ab to PTI it self is saying PTI is done and Finished. Aj to PMLQ na bagwat ki dhamki dadi.

https://twitter.com/x/status/1459094765165756419
https://twitter.com/x/status/1459067071946440704
The problem is that country does not have PM, which can take nation into confidence and like PMLN did with Foreign ministry same is PTI has done with Finance minster there is no Finance minister of Pakistan.

PTI youth now enjoy FBR tax collection and when i was saying PTI is going to collapse in November early. You were insulting me.

Wake up Pak Wake Up Pakistan arifkarim desan Dr Adam Citizen X Sonya Khan Will_Bite knowledge88 Resilient AhmadSaleem264 Okara chandaa Hate_Nooras AZ1 Pathfinder
 
tempting

Councller (250+ posts)
مطلب وہ جو عمران خان کہتا تھا کہ نون لیگ تیس ہزار ارب روپے قرضہ چھوڑ گئی ہے جھوٹ بولتا تھا؟؟

اب حکومت خود تسلیم کررہی ہے کہ جون 2018 میں کل قرضہ چوبیس ہزار ارب روپے تھا

نون لیگ نے اپنے پانچ سالوں میں کل دس ہزار ارب روپے قرض لیا مگر یہ صرف تین سالوں میں 16 ہزار ارب روپے قرض لے چکے ہیں
qarza liya nahi, dollar ki qeemat kam honay say khud hi barh giya
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
زرداری و نواز شریف ۶۰۰۰ ارب سے ۲۵۰۰۰ ارب اور خان صاحب ۲۵۰۰۰ ارب سے ۴۱۰۰۰ ہزار ارب
انشاء اللہ اگلی حکومت ۴۱۰۰۰ ارب سے ۸۸۰۰۰ ارب
 
Resilient

Minister (2k+ posts)
زرداری و نواز شریف ۶۰۰۰ ارب سے ۲۵۰۰۰ ارب اور خان صاحب ۲۵۰۰۰ ارب سے ۴۱۰۰۰ ہزار ارب
انشاء اللہ اگلی حکومت ۴۱۰۰۰ ارب سے ۸۸۰۰۰ ارب

یہ حکومت ہی پچھلے ستر سال کا قرض ڈبل کرکے جائے گی ، پہلے ستر سالوں میں 24ہزار ارب ان پانچوں میں کل قرض 48 ہزار ارب ہوجائے گا
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
یہ حکومت ہی پچھلے ستر سال کا قرض ڈبل کرکے جائے گی ، پہلے ستر سالوں میں 24ہزار ارب ان پانچوں میں کل قرض 48 ہزار ارب ہوجائے گا
جیسے زرداری تک کے ۷۰ سالوں تک ۶۰۰۰ ارب اور عمران تک کے ۷۰ سالوں تک ۲۵۰۰۰ ارب؟
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
Ab to PTI it self is saying PTI is done and Finished. Aj to PMLQ na bagwat ki dhamki dadi.

https://twitter.com/x/status/1459094765165756419
https://twitter.com/x/status/1459067071946440704
The problem is that country does not have PM, which can take nation into confidence and like PMLN did with Foreign ministry same is PTI has done with Finance minster there is no Finance minister of Pakistan.

PTI youth now enjoy FBR tax collection and when i was saying PTI is going to collapse in November early. You were insulting me.

Wake up Pak Wake Up Pakistan arifkarim desan Dr Adam Citizen X Sonya Khan Will_Bite knowledge88 Resilient AhmadSaleem264 Okara chandaa Hate_Nooras AZ1 Pathfinder
Are you happy??