تقریریں نہیں ایکشنز

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اگر تقریروں سے مسئلہ فلسطین حل ہونا ہوتا تو بھٹو کی اقوام متحدہ میں تقریر سے بہتر کوی تقریر نہیں کی گئی۔ اگر اکٹھے ہوکر ایک قرارداد لانے سے مسئلہ فلسطین حل ہونا ہوتا تو آج کے اجلاس میں جو قرارداد پیش ہوگی ایسی درجنوں قراردادیں ایسے ہی اجلاسات میں پیش ہوچکی ہیں۔ یعنی یہ اقدامات فضول ہیں یا پھر ڈنگ ٹپاو پالیسیز ہیں
تو پھر اس مسئلے کاحل کیا ہے۔ اسرائیل کو اس ظلم وبربریت سے کیسے روکا جاسکتا ہے؟
سب سے پہلے بتا دوں کہ فلسطین کے اندر مہاجر یہودیوں نے غریب فلسطینیوں سے زمینیں خرید کر بڑے بڑے زرعی فارمز بنانے سے ابتدا کی تھی اور اب ان زمینوں کو ایک چار دیواری کے اندر سمو کر اپنی الگ ریاست بنا چکے ہیں۔ اسرائیلوں کے پاس زرخیز دماغ اور انتہای جینیس سائنسدانوں کی کمی نہیں یہی وجہ ہے کہ جو ٹیکنالوجی انکے پاس ہے وہ امریکہ کے پاس بھی نہیں ڈرون اور سمارٹ میزائیل ان سے امریکہ بھی خریدتا ہے۔ ہم نے کبھی بھی ایسے میزائل نہیں دیکھے جو کسی بھاری بھرکم بلڈنگ کی بنیادوں پر مارے جائیں اور پوری بلڈنگ کسی اونٹ کی طرح بل کھاتی ہوی زمین بوس ہوجاے
اسرائیل کے اندر ایک سب سے پرانا شہر ہے یروشلم جس کو فتح کرنے کے بعد خلیفہ دوئم حضرت عمر نے ایک مسجد بنای تھی جس کا نام مسجد اقصی ہے یہ وہ متبرک مسجد ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ معراج کی رات نبی پاک اس جگہ تشریف لاے تھے ۔اس مسجد کو رسول خدا اور اپنے خلیفہ عمر کی ایک انتہای قیمتی نشانی کے طور پر فلسطینی سینے سے لگاے رکھتے ہیں ، ان کے پاس ایسی عظیم اور متبرک مسجد ہے تو رمضان شریف میں ادھر نمازیں پڑھنا بھی ان کا حق ہے۔ بس یہی ہے ان کا قصور کہ رمضان میں وہاں نمازیں کیوں پڑھ لیں ؟ یہ بے چارے آخری جمعہ کے دن وہاں جمع ہوے تھے ۔ جمعہ پڑھنے مسجد اقصی گئے تھے اور یہودیوں کو گوارا نہ ہوا۔ یہ جنگ ایک سجدے کی جنگ ہے جو فلسطینی مسجد اقصی کے اندر دینا چاہتے جہاں کبھی ان کے خلیفہ حضرت عمر بھی سربسجود ہوے تھے۔
کیا ہم مسجد نبوی جاکر روضہ رسول کے سامنے یا آگے پیچھے جہان جہاں سرور کائینات کے سجدے ہوتے تھے وہاں وہاں سجدے نہیں کرنا چاہیں گے؟ بس سمجھیں کہ آج کا رولا مسجد اقصی میں فلسطینیوں کا سربسجود ہونا ہی ہے
اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ دنیا ایک عالمی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی لہذا مسلمان اس کمزوری کو استعمال کرتے ہوے فورا اپنی افواج کو اسرائیلی بارڈر کے ساتھ جمع کرنا شروع کردیں جس سے اسرائیل کی توجہ ان کی افواج کی طرف بٹ جاے گی اور فلسطینیوں کو ریلیف مل جاے گا ۔ جن ملکوں کے بارڈر اسرائیل کے ساتھ نہیں لگتے وہ اپنی افواج لبنان، اردون اور سعودیہ وغیرہ بھیجنا شروع کریں ۔ ساتھ ہی ساتھ اسرائیل کو ڈیڈ لائین بھی دے دیں ۔پاکستان، انڈونیشیا، سعودیہ، مصر، ترکی اور دیگر ممالک اپنی افواج اور فضائیہ کو اسرائیلی بارڈر کے ساتھ ساتھ جمع کردیں اور پھر اٹیک کی ڈیڈلائین دے دیں
آپ دیکھنا کیسے مسئلہ حل نہیں ہوتا؟
 
Last edited:

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
جناب، اپنی توانائیاں سنبھال کر رکھیں ، ان تھریڈز سے کچھ نہیں بننا۔ اسرائیلی صرف طاقت کی زبان سمجھ سکتے ہیں ۔ جو فی الحال پورے عالم اسلام میں نظر نہیں آتی ۔​
 
Mudassar1234

Councller (250+ posts)
Yeh bar bar UN security counsil ko pukartay hain...UN is uselss. Usless entity se umeed kyun lagtay ho...mazoor ho? Hijray ho? Khudh kuch karoo...UN US UN US ..bla bla..US sides with israel do does UN..everyone Knows ..but we again for some odd reason keep calling them for help.
 
israr0333

Minister (2k+ posts)
اگر تقریروں سے مسئلہ فلسطین حل ہونا ہوتا تو بھٹو کی اقوام متحدہ میں تقریر سے بہتر کوی تقریر نہیں کی گئی۔ اگر اکٹھے ہوکر ایک قرارداد لانے سے مسئلہ فلسطین حل ہونا ہوتا تو آج کے اجلاس میں جو قرارداد پیش ہوگی وہ غالبا تیسویں یا چالیسویں قرارداد ہوگی یعنی یہ اقدامات فضول ہیں یا پھر ڈنگ ٹپاو پالیسیز ہیں
تو پھر اس مسئلے کاحل کیا ہے۔ اسرائیل کو اس ظلم وبربریت سے کیسے روکا جاسکتا ہے؟
سب سے پہلے بتا دوں کہ فلسطین کے اندر مہاجر یہودیوں نے غریب فلسطینیوں سے زمینیں خرید کر بڑے بڑے زرعی فارمز بنانے سے ابتدا کی تھی اور اب ان زمینوں کو ایک چار دیواری کے اندر سمو کر اپنی الگ ریاست بنا چکے ہیں۔ اسرائیلوں کے پاس زرخیز دماغ اور انتہای جینیس سائنسدانوں کی کمی نہیں یہی وجہ ہے کہ جو ٹیکنالوجی انکے پاس ہے وہ امریکہ کے پاس بھی نہیں ڈرون اور سمارٹ میزائیل ان سے امریکہ بھی خریدتا ہے۔ ہم نے کبھی بھی ایسے میزائل نہیں دیکھے جو کسی بھاری بھرکم بلڈنگ کی بنیادوں پر مارے جائیں اور پوری بلڈنگ کسی اونٹ کی طرح بل کھاتی ہوی زمین بوس ہوجاے
اسرائیل کے اندر ایک سب سے پرانا شہر ہے یروشلم جس کو فتح کرنے کے بعد خلیفہ دوئم حضرت عمر نے ایک مسجد بنای تھی جس کا نام مسجد اقصی ہے یہ وہ متبرک مسجد ہے جس کو اپنے خلیفہ کی انتہای قیمتی نشانی کے طور پر فلسطینی سینے سے لگاے رکھتے ہیں ، ان کے پاس ایسی عظیم اور متبرک مسجد ہے تو رمضان شریف میں ادھر نمازیں پڑھنا بھی ان کا حق ہے۔ بس یہی ہے ان کا قصور کہ رمضان میں وہاں نمازیں کیوں پڑھ لیں ؟ یہ بے چارے آخری جمعہ کے دن وہاں جمع ہوے تھے ۔ جمعہ پڑھنے مسجد اقصی گئے تھے اور یہودیوں کو گوارا نہ ہوا۔ یہ جنگ ایک سجدے کی جنگ ہے جو فلسطینی مسجد اقصی کے اندر دینا چاہتے جہاں کبھی ان کے خلیفہ حضرت عمر بھی سربسجود ہوے تھے۔
کیا ہم مسجد نبوی جاکر روضہ رسول کے سامنے یا آگے پیچھے جہان جہاں سرور کائینات کے سجدے ہوتے تھے وہاں وہاں سجدے نہیں کرنا چاہیں گے؟ بس سمجھیں کہ آج کا رولا مسجد اقصی میں فلسطینیوں کا سربسجود ہونا ہی ہے
اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ دنیا ایک عالمی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی لہذا مسلمان اس کمزوری کو استعمال کرتے ہوے فورا اپنی افواج کو اسرائیلی بارڈر کے ساتھ جمع کرنا شروع کردیں جس سے اسرائیل کی توجہ ان کی افواج کی طرف بٹ جاے گی اور فلسطینیوں کو ریلیف مل جاے گا ۔ جن ملکوں کے بارڈر اسرائیل کے ساتھ نہیں لگتے وہ اپنی افواج لبنان، اردون اور سعودیہ وغیرہ بھیجنا شروع کریں ۔ ساتھ ہی ساتھ اسرائیل کو ڈیڈ لائین بھی دے دیں ۔پاکستان، انڈونیشیا، سعودیہ، مصر، ترکی اور دیگر ممالک اپنی افواج اور فضائیہ کو اسرائیلی بارڈر کے ساتھ ساتھ جمع کردیں اور پھر اٹیک کی ڈیڈلائین دے دیں
آپ دیکھنا کیسے مسئلہ حل نہیں ہوتا؟
aap kab jahad pe jaa rahe he ..bato se tu kuch nahi banta
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
جناب، اپنی توانائیاں سنبھال کر رکھیں ، ان تھریڈز سے کچھ نہیں بننا۔ اسرائیلی صرف طاقت کی زبان سمجھ سکتے ہیں ۔ جو فی الحال پورے عالم اسلام میں نظر نہیں آتی ۔
جناب میں نے یہی تو عرض کیا ہے کہ خالی تھیوریز سے کچھ نہیں بنتا جب تک ان تھیوریز کو لیبارٹری میں جاکر عملی طور پر پرکھا نہ جاے یا پریکیٹیکل نہ کیا جاے
تھریڈ کا مقصد ارباب اختیار کو مشورہ دینا ہے تاکہ کوی ذی شعور حکمران اس مشورے پر عمل کرنے کا سوچے تو سہی
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
aap kab jahad pe jaa rahe he ..bato se tu kuch nahi banta
پاکستان کی ریاست جہاد کا اعلان کرے اور اپنی افواج بھجواے تو میں اپنی افواج کے ساتھ جو بھی ان کا پلان ہوگا کہ سویلینز کو کیسے جنگ کے دوران استعمال کرنا ہے ویسے ہی عمل کرونگا علیحدہ جتھوں کا تجربہ پہلے بھی کامیاب نہیں ہورہا الٹا دھشت گردی کے الزامات لگ رہے ہیں
پہلے بھی افواج سویلینز کی ایک ٹیم بنا کر اس کو فوجی جنرل کے انڈر بڑی کامیابی سے استعمال کرتی آی ہے سپلای اور میڈیکل ایڈ اور ایمونیشن سویلینز ہی انجام دیتے رہے ہیں
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
جناب میں نے یہی تو عرض کیا ہے کہ خالی تھیوریز سے کچھ نہیں بنتا جب تک ان تھیوریز کو لیبارٹری میں جاکر عملی طور پر پرکھا نہ جاے یا پریکیٹیکل نہ کیا جاے
تھریڈ کا مقصد ارباب اختیار کو مشورہ دینا ہے تاکہ کوی ذی شعور حکمران اس مشورے پر عمل کرنے کا سوچے تو سہی

ٹھیک ہے تو اس کا کیا طریقہ کار ہونا چاھیے ؟ سمجھیے ہم کنڈر گارڈن پاس کرکے اگلی جماعتوں میں آچکے ہیں ۔ میرا اشارہ ان صاحبان کی طرف نہیں ہے جو مخالفت برائے مخالفت یا محبت برائے عقیدت کرتے ہیں ۔​
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
عالم اسلام میں جو سب سے زیادہ طاقتور ملک ہے اور جو اپنے آپ کو اسلامی دنیا کا لیڈر کہتے تھکتا نہیں وہ اسرائیل کو دھمکی دینے سے بھی گھبرا رہا ہے ایکشن لینا تو دور کی بات

چلیں اگر وہ بھی دھمکیاں دے دیتا ہے بقیہ سگ زدہ ممالک کی طرح تو اس سے اسرائیلیوں کا کیا پٹُ لے گا ؟​
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان کی ریاست جہاد کا اعلان کرے اور اپنی افواج بھجواے تو میں اپنی افواج کے ساتھ جو بھی ان کا پلان ہوگا کہ سویلینز کو کیسے جنگ کے دوران استعمال کرنا ہے ویسے ہی عمل کرونگا علیحدہ جتھوں کا تجربہ پہلے بھی کامیاب نہیں ہورہا الٹا دھشت گردی کے الزامات لگ رہے ہیں
پہلے بھی افواج سویلینز کی ایک ٹیم بنا کر اس کو فوجی جنرل کے انڈر بڑی کامیابی سے استعمال کرتی آی ہے سپلای اور میڈیکل ایڈ اور ایمونیشن سویلینز ہی انجام دیتے رہے ہیں

ھم اپنی فوجوں کو ایران کا بارڈر پاس کرواکے بھیجیں یا پھر اپنی ساحلی پٹی کا استعمال کریں ؟
 
Constable

MPA (400+ posts)

مسلم حکمرانوں کو پتا ہے کہ انکے وٹوں میں اتنی جان نہیں کہ اسرائیل سے پنگا لیں اور بچ نکلیں۔

اس بابت اول تومسلم حکمران رج کے سیانے ہیں یونہی ہر چھوٹی چھوٹی بات پر جذباتی ہو کر اپنی بادشاہتیں داؤ پر نہیں لگائیں گے لیکن اگر تھریڈ سٹارٹر کی باتوں میں آ کر مجوزہ حماقت کر ہی بیٹھے تو چار دن رونق واہ واہ لگے گی مگر نتیجہ وہی نکلنا ہے جو صدام حسین کی خلیج جنگ کا نکلا تھا
یادش بخیر، امریکی افواج نے صدام حسین کا وہی حشر کیا تھا کچھ دن پہلے جو صدام نے کویت کا کیا تھا۔
 
یادش بخیر، امریکی افواج نے صدام حسین کا وہی حشر کیا تھا کچھ دن جو صدام نے کویت کا کیا تھا۔

کانسٹیبل صاحب ، ان طفل مکتب کو کچی جماعتوں سے نکالنا بھی سوھان روح ہے ۔
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ٹھیک ہے تو اس کا کیا طریقہ کار ہونا چاھیے ؟ سمجھیے ہم کنڈر گارڈن پاس کرکے اگلی جماعتوں میں آچکے ہیں ۔ میرا اشارہ ان صاحبان کی طرف نہیں ہے جو مخالفت برائے مخالفت یا محبت برائے عقیدت کرتے ہیں ۔
طریقہ وہی ہونا چاہئے جو رسول خدا نے اختیار کیا تھا میں دو لفظوں میں بتا دیتا ہوں
پہلے تو صلح کی بات کی جاتی ہے اور کوی تحریری معاہدہ صلح کی شرائط کے ساتھ لکھا جاتا ہے جس کی پابندی کرنا دونوں فریق پر لازمی ہوتا ہے
جب ایک فریق اس معاہدے کو توڑتا ہے اور ظلم کرتا ہے تو پھر مزید صلح کی باتیں کرنے کی بجاے رسول خدا نے ایکشن لیا یعنی فتح مکہ اور دیگر غزوات جہاں پر پہلے صلح کا ہاتھ بڑھایا گیا تھا مگر ان کی طرف سے شرارت اور ظلم جاری رکھنے پر فوج روانہ کی گئی تھی
اس کے علاوہ کوی حل نہیں ہے ظلم کے آگے کمزوری دکھانا ظلم کو بڑھاتا چلا جاے گا
اسرائیل سے ڈرنے کی ضرورت نہین زیادہ سے زیادہ وہ ایٹم بم مار دے گا؟
حماس سے سبق سیکھیں کس دلیری سے وہ لڑ رہے ہیں حالانکہ انہیں پتا ہے کہ پچیس کلومیٹر کا ایریا ایک جیل ہے جس سے باہر جانا ممکن نہیں اور اسرائیلی انٹیلیجنس کے ہاتھون ان کی موت یقینی ہے اس کے باوجود وہ لڑ رہے ہیں تو ہماری بہت بڑی افواج کیل کانٹے سے لیس ہو کربھی کیوں کمزوری دکھا رہی ہیں
 
اوہ میاں صاحب ، کیہڑے رستے اسرائیل جانا اے ۔ اسرائیل سے صلح کے معائدہ کے لیے اس کے ساتھ ایک میز پر بیٹھنا ہوگا ۔ یا پھر یہ کام بھی جہادیوں کو آؤٹ سورس کرنا ہے ؟​
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)

مسلم حکمرانوں کو پتا ہے کہ انکے وٹوں میں اتنی جان نہیں کہ اسرائیل سے پنگا لیں اور بچ نکلیں۔

اس بابت اول تومسلم حکمران رج کے سیانے ہیں یونہی ہر چھوٹی چھوٹی بات پر جذباتی ہو کر اپنی بادشاہتیں داؤ پر نہیں لگائیں گے لیکن اگر تھریڈ سٹارٹر کی باتوں میں آ کر مجوزہ حماقت کر ہی بیٹھے تو چار دن رونق واہ واہ لگے گی مگر نتیجہ وہی نکلنا ہے جو صدام حسین کی خلیج جنگ کا نکلا تھا
یادش بخیر، امریکی افواج نے صدام حسین کا وہی حشر کیا تھا کچھ دن پہلے جو صدام نے کویت کا کیا تھا۔
صرف ایک ملک بھی عراق کے ساتھ کھڑا ہوجاتا تو نقشہ مختلف ہوتا
افغانستان کے ساتھ صرف پاکستان کھڑا ہے اور آج امریکی جان چھڑا کر بھاگ رہے ہیں ٹریلین ڈالرز سرمایہ کاری بھاڑ میں گئی تیس ممالک کا پریشر ہوتا ہے اگر یہ کھڑے ہوں
دشمن کے ساتھ لڑنے سے پہلے اپنے خوف سے لڑنا پڑتا ہے
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اوہ میاں صاحب ، کیہڑے رستے اسرائیل جانا اے ۔ اسرائیل سے صلح کے معائدہ کے لیے اس کے ساتھ ایک میز پر بیٹھنا ہوگا ۔ یا پھر یہ کام بھی جہادیوں کو آؤٹ سورس کرنا ہے ؟​
مسلم ممالک کے بارڈر اسرائیل کے ساتھ لگتے ہیں وہ اجازت دیں اور تمام فوجیں بارڈر پر جمع ہونے میں ایک دو روز لگیں گے
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
صرف ایک ملک بھی عراق کے ساتھ کھڑا ہوجاتا تو نقشہ مختلف ہوتا
افغانستان کے ساتھ صرف پاکستان کھڑا ہے اور آج امریکی جان چھڑا کر بھاگ رہے ہیں ٹریلین ڈالرز سرمایہ کاری بھاڑ میں گئی تیس ممالک کا پریشر ہوتا ہے اگر یہ کھڑے ہوں
دشمن کے ساتھ لڑنے سے پہلے اپنے خوف سے لڑنا پڑتا ہے

ہوجاتا، کردیتا ، کرسکتا ۔ کرچکا ہوتا ، ہوچکا ہوتا ۔ آپ کے اس سکنے نے کتنے دل تڑپادیے ۔ مشرف کو یاد کرو ، وہ تو امریکی فضلہ عراق پہنچانے میں پاک فوج کو قلیوں کا کام دینے کو تیار ہو گیا تھا ۔
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
مسلم ممالک کے بارڈر اسرائیل کے ساتھ لگتے ہیں وہ اجازت دیں اور تمام فوجیں بارڈر پر جمع ہونے میں ایک دو روز لگیں گے

تو لے لو اجازت ، ذرا میں بھی آپ کی کسرت دیکھنا چاھتا ہوں ۔​
 
Constable

MPA (400+ posts)
صرف ایک ملک بھی عراق کے ساتھ کھڑا ہوجاتا تو نقشہ مختلف ہوتا
افغانستان کے ساتھ صرف پاکستان کھڑا ہے اور آج امریکی جان چھڑا کر بھاگ رہے ہیں ٹریلین ڈالرز سرمایہ کاری بھاڑ میں گئی تیس ممالک کا پریشر ہوتا ہے اگر یہ کھڑے ہوں
دشمن کے ساتھ لڑنے سے پہلے اپنے خوف سے لڑنا پڑتا ہے

افغانستان کے ساتھ پاکستان کھڑا ہے؟
کیا کہنے ببر شیرا تیرے

غور سے دیکھو مالی مشکلات کا شکار غریب پاکستان کھڑا نہیں بلکہ پڑا ہے، قدموں میں

اگر آپ سچ مچ سمجھتے ہیں کہ نائن الیون کے بعد پاکستان پچاس ممالک کی اتحادی افواج کے مقابلے میں طالبان کے ساتھ کھڑا تھا یا کھڑا رہا تو آج کے بعد میں نے آپکے تھریڈ نہیں پڑھنے۔
حالیہ تاریخ سے اتنی عدم واقفیت اور اتنا بودا تجزیہ
توبہ توبہ
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

شاید آپ کہنا چاہ رہے تھے کہ طالبان کے ساتھ پاکستان کھڑا ہے ؟
موجودہ افغانستان تو میڈ ان امریکہ افغانستان ہے
لہذا پاکستان کا افغانستان کے ساتھ کھڑا ہونا دراصل امریکہ کیساتھ کھڑا ہونا ہے