توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ پر عمران خان کا ن لیگ اور پی پی کوچیلنج

im1n111h1h.jpg


توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تمام تفصیلات ظاہر کی جائیں تو میرا دعویٰ ہے کہ سابق حکمرانوں میں سے کسی نے اگر قانون کے مطابق کام کیا ہے تو وہ میں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل بول ٹی وی پر ممنوعہ فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تمام تفصیلات ظاہر کی جائیں تو میرا دعویٰ ہے کہ سابق حکمرانوں میں سے کسی نے اگر قانون کے مطابق کام کیا ہے تو وہ میں ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1557755024406708226
عمران خان نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) کے اکائونٹس دیکھ لیں اور پاکستان تحریک انصاف کے اکائونٹس سے موازنہ کر لیں، پاکستان کی تاریخ میں سیاسی فنڈریزنگ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ کسی کے پاس ایسا شفاف نظام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی سابق حکومتیں ہیں ان کا بھی توشہ خانہ کے حوالہ سے ریکارڈ منظرعام پر لایا جائے تو میرا دعویٰ ہے کہ کسی نے اگر قانون کے مطابق کام کیا ہے تو وہ میں ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1557644180138217472
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سازش سے مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد عوامی قبولیت حاصل کرنے کے لیے میڈیا اور عوام میں خوف اور دہشت کا سہارا لے رہی ہے تاہم یہ صرف ملک کو مزید غیر مستحکم کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ واحد حل شفاف اور آزاد انتخابات ہیں۔

انہوں نے شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ کو گرفتار کرنے کی بھی مذمت کی۔
https://twitter.com/x/status/1555097571852537859
اس سے قبل ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن کی شرانگیزیوں کے باوجود پنجاب کےضمنی انتخابات میں نون لیگ کی شکست کےبعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کیخلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش رچائی ہے۔ اب عام انتخابات میں پوری پی ڈی ایم کےاسی انجام کے امکانات نے انہیں خوف میں مبتلا کررکھا ہے۔