جدہ:ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلیے خود کو دھماکے سے اڑا دیا

jeddhai1i11.jpg


سعودی عرب کے شہر جدہ میں سیکیورٹی فورسز نے 2015 میں بم دھماکے میں انتہائی مطلوب ملزم عبد اللہ بن زائد الشہری کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائی کی، اس دوران ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلیے خود کو دھماکے سے اڑیا دیا۔

ملزم عبداللہ بن زائد الشہری نے خودکش بیلٹ باندھی ہوئی تھی،جیسے ہی وہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کے گرد گھیرا تنگ کیا،


ملزم نے خود کش دھماکا کردیا، پاکستانی شہری سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سیکیورٹی اہلکار اور راہگیر شامل ہیں، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ عبداللہ الشہری سعودی سیکیورٹی حکام کو مطلوب 9 افراد کی فہرست میں شامل تھا،دیگر 8 کی تلاش جاری ہے

،عبد اللہ الشہری سعودی عرب میں 2015 میں مسجد میں خود کش حملے اور 2016 کے بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ رہا ہے اور تربیت یافتہ خودکش بمبار ہے۔