جیو نیوز نےپھر جعلی ٹویٹراکاؤنٹ پرعمران خان کیخلاف جاری بیان پرخبر نشر کردی

imran-kahn-ch-shujat.jpg


نجی خبررساں ادارے جیو نیوز نے ایک بار پھر ایک جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان کوبنیاد بنا کر خبر نشر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کی جانب سے ٹویٹر پر چوہدری شجاعت حسین کے غیر مصدقہ اکاؤنٹ جو کے جعلی اکاؤنٹ ہے پر جاری کردہ ایک بیان پر بریکنگ نیوز چلائی، جعلی اکاؤنٹ پر جاری بیان عمران خان کے خلاف تھا جسے نشر کرنے سے پہلے جیو نیوز نے اس کی تصدیق کی کوشش بھی نہیں کی، تاہم رہنما ق لیگ نے جیو کی اس غلطی کی نشاندہی کردی۔

https://twitter.com/x/status/1525831295745548288
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے جعلی اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں ہے، عمران خان خود اپنے خلاف سازش کرتا ہے۔

جیو نیوز نے اس خبر پر بریکنگ نیوز چلائی جس کا کلپ رہنما ق لیگ مونس الہیٰ نے شیئر کیا اور کہا کہ یہ دیکھ کر حیرانگی ہوئی کہ جیو نیوز ایک فیک اکاؤنٹ کا حوالہ دے کر خبر نشر کررہا ہے۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
These choudries also have their feet in both the boats. Ch Sr Camp is in Pmlun side while Ch Jr is on Khan's side.