حکومت نے ایک ماہ میں سب سے زیادہ قرض لینے کا ریکارڈ قائم کردیا

debt1111.jpg


وفاقی حکومت نے ایک مہینے کے دوران سب سے زیادہ قرض لینے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت نے جون 2022 میں 3ہزار 100 ارب روپے کا قرض لیا، یہ پاکستانی تاریخ میں کسی ایک مہینے میں لیا جانے والا سب سے زیادہ قرض ہے۔

حکومت نے پہلے تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر 4700 ارب روپے کا قرض لے کر تین مہینوں میں قرض کےتمام گزشتہ ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، تین ماہ میں لیا جانے والا یہ سب سے زیادہ قرض ہے ۔

https://twitter.com/x/status/1559223650917793798
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے دور میں وزارت خزانہ کے ترجمان رہنے والے ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اعدادوشمار شیئر کیے اور کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا ایک مہینے (جون) میں سب سے زیادہ قرض 3,100 ارب روپے لینے کا ریکارڈ بھی مفتاح اسماعیل نے اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے تین ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے اگلے پچلھے تمام قرض کے ریکارڈ توڑ دئیے۰ پہلے تین ماہ میں 4,700 ارب روپے کے ریکارڈ قرض لئے جو کل قرضوں کا ۱۱ فیصد ہے۔

https://twitter.com/x/status/1559230330434895874