حکومت نے سلیم بیگ کو ایک بار پھر چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا

saleem-bagi11.jpg


وفاقی حکومت نےایک بار پھر سلیم بیگ کو پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کا سربراہ تعینات کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کو دوبارہ ادارےکا سربراہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سےوزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو سرکولیشن کےذریعے منظوری کی ہدایت بھی کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے 2018 میں سلیم بیگ کو چیئرمین پیمرا تعینا ت کیا تھا،ان کی مدت ملازمت 4 سال تھی جس کے ختم ہونے پر موجودہ حکومت نے انہیں دوبارہ یہ عہدہ سونپ دیا ہے۔

یادرہےکہ مئی2017میں ڈان لیکس اسکینڈل میں راؤ تحسین کا نام آنے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹایا گیا اور ان کی جگہ مرزا سلیم بیگ کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کیا گیا۔

بعد ازاں عالت سے اپنے خلاف فیصلہ آنے کےبعد اس وقت کے چیئرمین پیمرا ابصار عالم مستعفیٰ ہوگئے اور ان کی جگہ سلیم بیگ کو چیئرمین پیمرا تعینات کیا گیا تھا۔