دہشت گردی مقدمے میں عمران خان کی بریت کی حمایت کرنیوالے پراسیکیوٹرز برطرف

im11h11121.jpg


سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے میں بریت کی حمایت کرنے والے 2 پراسیکیوٹر ز کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے پبلک پراسیکیوٹر عامر گورایا اور فاخرہ عامر سلطان کوعہدے سے ہٹانے کی منظوری دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ حملہ کیس میں ان دونوں پراسیکیوٹر ز نے عمران خان کی بریت کی حمایت کی تھی جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے ان دونوں کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا تھا۔

یادرہے کہ 2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران مشتعل مظاہرین نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرزاور پارلیمنٹ پر دھاوا بولا تھا۔

جس کے بعد ن لیگ کی حکومت نے عمران خان،ڈاکٹر طاہر القادری سمیت تقریبا 70 افرا د کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا تھا جس پر سماعت کے دوران اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2020 نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔