راولپنڈی، 9سالہ زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے مجرمان کو سزاسنادی گئی

rwp-ziadti-case1311.jpg


راولپنڈی، 9سالہ زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرموں کو دو بار سزائے موت، 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افضل مجوکہ نے 9 سالہ زینب عمران سے زیادتی اور پھر اسے گلا دبا کر قتل کرنے سے متعلق کیس میں 2 مجرموں کو 2 ، 2 بار سزائے موت اور 5-5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ایک مجرم بابر مسیح کی بیوی انیتا کو جرم چھپانے کیلئے اعانت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اسے 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔


عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ انتہائی گھناؤنا جرم ہے، مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بچوں سے زیادتی اور قتل جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے مجرمان کو کڑی سزا دینا لازم ہے۔

سیشن جج نے مزید لکھا کہ اس جرائم کیلئے قوانین مزید بھی سخت ہونے چاہیئں، ایسے مجرمان سے رعایت بچوں کے ساتھ بھی ناانصافی ہوگی۔ جب تک مجرمان کی موت واقع نا ہوجائے انہیں پھانسی پر لٹکائے رکھا جائے۔

عدالتی فیصلے کے بعد تینوں مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ مجرم بابر اور متاثرہ بچی زینب آمنے سامنے پڑوسی تھے، بچی کا باپ کچہری میں گاڑیاں دھوتا ہے، 9 سالہ زینب اور اس کے والدین واقعے سے ایک سال قبل دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے۔

فیصلے کے بعد زینب عمران کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج عدالت سے انصاف مل گیا۔
 
Last edited by a moderator:

swing

Chief Minister (5k+ posts)
SAZA JAB TAK SAREY AAM NHI HO GI, YEH JURM MEIN KAMI NHI HO GI.
HANG IN PUBLIC. OR SHOOT IN FRONT OF PUBLIC
سر عام چھوڑو ، جس دن انکو اندر لے جا کر بھی پھانسی مل گئی تو پوسٹ لگا دینا ، فکر نہ کرو کوئی رانا ، کوئی چیمہ ، کوئی لیگی ،
ضرور اس سزا کو لٹکا کر ، تو بندے چھڑا لے گا
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
بچی پر جو بربریت اور قیامت ڈھای گئی اس کا تو مداوا ممکن نہیں مگر ان مجرمون کو لٹکتا دیکھ کر والدین کے دلوں میں ضرور ٹھنڈ پڑے گی اور بہت سارے جرم سے بچ بھی سکیں گے واقعات تو پھر بھی ہوتے ہیں مگر کم ضرور ہوتے ہیں لہذا ایسے فیصلے بہت ضروری ہیں اور ان کی پروجیکشن بھی ضروری ہے، جج صاحب کو سراہنا چاہئے