رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

it-exposets-214211.jpg


مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ برآمدات میں 42 فیصد شرح کے حساب سے اضافہ ہوا ہے۔

خبررساں ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے ستمبر کے درمیان آئی ٹی شعبے کی درآمدات 63 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئی ٹی کی برآمدات44 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ٹی شعبے کی اس ترقی کو دیکھتے ہوئے ہم یہ امید کرتے ہیں اس مالی سال ہم آئی ٹی برآمدات کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی لگن اور کاوشوں پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شعبے کو فروغ دیے کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں ٹیکسز اور برآمدات کیلئے مراعات فراہم کی ہیں۔

دوسری جانب مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والی رقم کا آئی ایم ایف سے تعلق نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، وہ بھی ایک دو دن میں طے ہوجائے گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب سے ملنے والی امداد کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں ہے، سعودی عرب سے پیسہ اور تیل انہی شرائط پر ملا جو پہلے تھیں۔
 

iltaf

Chief Minister (5k+ posts)
IT sector zyda sy zyda facilitate kren like:
- convert vacant or useless govt building for emerging IT companies with affordable rent
- industrial electricity rates and constant availability
- full backing esp taking expats on board for bringing more and more business.