زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا، وزیراعظم کی دھمکی کس کے لئے؟ تجزیہ کاروں کا تبصرہ

imran-khan-and-jnn.jpg


زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا وزیراعظم کی دھمکی کس کے لئے؟ تجزیہ کاروں کا تبصرہ

وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ میں ابھی حکومت میں ہوں اس لیے خاموش ہوں، اگرحکومت سے نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا اور پھر آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

عوام کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم کے اس بیان نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی ہے,جہاں اپوزیشن کی جانب سے ردعمل سامنے آرہا ہے وہیں تجزیہ کار بھی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں,سوال بھی پوچھ رہے ہیں کہ یہ وارننگ کس کے لئے تھی۔

رضا احمد رومی نے لکھا کہ میں آپ لوگوں کیلئے زیادہ خطرناک ہوں گا عمران خان کا یہ پیغام کس کیلۓ تھا؟؟

https://twitter.com/x/status/1485231192920186891
اینکر اور تجزیہ کار عمران خان نے بتایا کہ وزیراعظم کی یہ دھمکی سب کیلئے تھی, ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہت سے لوگوںکو کام پر لگادیا, پھر چاہے حامی ہوں یا مخالف, انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا عمران خان کو نکالا گیا تو وہ زیادہ خطرناک ہوجائیں گے پھر کسی سے نہیں سنبھلیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1485349131971436551
مظہر عباس نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کا شریف برادران کو دھماکے دار بیان,انہوں نے نواز شریف کو واپس آنے کا چیلنج، شہباز شریف کو قائد حزب اختلاف تسلیم کرنے سے انکار کردیا,وہ اپنی تقریباً دو گھنٹے کی ٹی وی گفتگو کے دوران کافی پر اعتماد نظر آئے,انہوں نے ایک بار پھر اقتدار میں آنے کی پیشگوئی کردی۔

https://twitter.com/x/status/1485227163414634500
عاصمہ شیرازی نے میڈیا پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‏یعنی ہر چیز کا ذمہ دار میڈیا۔۔۔ظالم میڈیا مہنگائی بھی کم نہیں کرنے دیتا نہ ہی مافیاز کے خلاف کھڑا ہوتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1485219213984034816
مشرف زیدی نے لکھا کہ لوگوں میں انتشاری کیفیت پیدا کرکے کرسی پر سوار رہنا؟ کیا یہ ہے، ان کی سوچ میں انصاف پھیلانا؟ یہ کس طرح کی گفتگو ہے ؟ یہ کیا پاکستانی عوام کو دھمکی دے رہے ہیں، یا ان کو جنہوں نے ان کا چناؤ کیا تھا؟ افسوس۔

https://twitter.com/x/status/1485239350497525768
اینکر طارق متین نے کہا کہ اختتام تند و تیز۔ میں حکومت سے باہر نکل کے زیادہ خطرناک ۔ یہ مدت ہماری اور اگلی مدت بھی ہماری جماعت کی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1485225304629067779
سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہا ہے کہ درحقیقت عمران خان کا اشارہ پس پردہ ڈیل کرکے انہیں اقتدار سے ہٹانے کے منصوبے میں شریک تمام فریقین کی جانب ہے۔اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان کو کمزور کیا جاسکتا ہے یا ڈرایا جاسکتا ہے یہ ذرا مشکل بات ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے تنقید کرنےپر بھی جوابی ٹوئٹس کا سلسلہ جاری ہے, فیاض راجا نے ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ‏وہ صرف گھٹیا ہی نہیں، قابل ترس بھی ہیں,بے چاروں کے پاس عمران خان کے بیان کو "بھنبھوڑنے" کے علاوہ کوئی خبر نہیں,بنتے ہیں انقلابی مگر ہیں اتنے جعلی کہ روز پہلے منتیں پھر دعائیں کرتے ہیں کہ خان اور اسٹیبلشمنٹ میں لڑائی ہوجائے,ساڑھے تین سال ہوگئے ان کی دال نہیں گلی کپتان کے آگے

https://twitter.com/x/status/1485365489295663104
ارم زعیم نے لکھا کہ ‏مزاحمت کے طعنے تو دیکھو کون ما رہا , جن کا خود کا مالک ہر بار 8000 میل دور بھاگ جاتا ہے۔اور مزاحمت ٹھنڈی کر کے یس باس کا نعرہ لگا کر واپس ا جاتا۔

https://twitter.com/x/status/1485309319159635969
عمران خان کی اس وارننگ نے اپوزیشن کو بھی بولنے پر مجبور کردیا,لیگی نائب صدر مریم نواز
نے لکھا کہ آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔ نا آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی نا ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں۔ آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔