سابق بھارتی جنرل نے شان اور عمیر جسوال کو شہید قراردیدیا

harishh1121.jpg


وادی پنج شیر میں پاکستان کے یہ دو فوجی بھی مارے گئے، بھارتی میجر جنرل نے اداکار شان اور گلوکار عمیر جسوال کی تصویر شیئر کردی، مذاق بن گیا

بھارتی فوج کے ریٹائرڈ میجر جنرل ہرشاککڑ سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ایک عجیب غیر حقیقی پوسٹ شیئر کی جس میں پاکستانی اداکاروں کو پاک فوج کے افسران قرار دے کر افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں شہید بھی کر دیا۔

بھارتی فوج کے میجر جنرل(ر) ہرشاککڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں اپنے دعویٰ کے حق میں ایک تصویر شیئر کی اور اداکار شان شاہد اور گلوکار عمیر جسوال سے متعلق کہا کہ یہ دونوں پاک فوج کے افسران ہیں جو کہ افغانستان کے صوبے پنجشیر میں شہید ہو گئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1436260175321567233
دراصل یہ کہانی میجر جنرل (ر) جی ڈی بخشی کے ایک ٹویٹ سے شروع ہوئی۔ میجر جنرل (ر) ہرشا ککڑ نے اپنے ٹویٹ میں میجر جنرل (ر) جی ڈی بخشی کی ٹویٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجشیر وادی میں لڑائی کے دوران پاکستان کے ایس ایس جی کمانڈوز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پنج شیر میں پاکستان کے سات سینئر افسر، 12 جونیئر افسر اور 75 کمانڈوز شہید ہوئے جب کہ پانچ افسران ، نو جونیئر کمیشنڈ افسر اور 160 کمانڈوز زخمی ہوئے۔

https://twitter.com/x/status/1436260175321567233
پھر کیا؟ جی ڈی بخشی کے اس ٹویٹ کے جواب میں ’فوجی ڈاکٹر‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے اداکار شان شاہد، بلال اشرف اور گلوکار عمیر جسوال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکار شان شاہد میجر اعجاز ہیں جبکہ عمیر جسوال کا نام کیپٹن جعفر ہے۔ اس نے کہا کہ یہ دونوں اس کے اسکول کے کلاس فیلوز ہیں جو پنج شیر میں شہید ہوئے۔

https://twitter.com/x/status/1436700893383118850
یہی نہیں اس نے مزید دعویٰ کیا کہ انہیں پشاور میں دفن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر ان ہلاکتوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن یہ دونوں بہادروں کی طرح لڑے اس لیے ان کی خدمات کو سراہا جانا چاہیے لیکن پاک فوج ان شہادتوں کو چھپا کر ناانصافی کر رہی ہے۔

اس کے بعد میجر جنرل ہرشا ککڑ نے بنا تصدیق اس جھوٹ پر نہ صرف یقین کیا بلکہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بھی شروع کردیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ وادی پنج شیر اور پاکستانی ہلاکتوں کا سچ ہے، توقعات کے مطابق معید یوسف نے جھوٹ بولا اور پاکستان نے اپنے شہید فوجیوں سے اظہارِ برات کیا۔

میجر جنرل ہرشا ککڑ نے بےشرمی کے ساتھ جھوٹ بولتے مزید زہر اگلا اور کہا یہ بے شرم قوم اپنے بے شرم لیڈرز کے ساتھ اپنے مرنے والوں کو عزت دینے سے انکار کر رہی ہے اور انہیں پبلسٹی سے بچنے کیلئے رات کی تاریکی میں دفن کر رہی ہے، سپاہیوں کی اس سے زیادہ بے عزتی نہیں ہوسکتی۔

اس پروپیگنڈا کا جواب دینے کیلئے اداکار شان شاہد نے خود ٹوئٹر محاذ سنبھالا اور اپنی فوجی وردی میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں دوسری طرف سے ہیلو کر رہا ہوں۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
شکر کریں جنرل ککڑ نے کسی اصیل ککڑ کی پوسٹ شیئر نہیں کردی
 

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
Just imagine the kind of adverse side effects can cause by Indian national tonic "Go Mutra-Gobar"....
From media to Generals....all are having worst kind of side effect from this magic Tonic.