سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا،تیل کی قیمتوں پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،فواد

5fawadperol.jpg

صنعتیں تاریخی منافع کمارہی ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پروپیگنڈاکیا جارہاہے،فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ تیل کی قیمت میں اضافے پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جیسے ہم کوئی دنیا سےعلیحدہ سیارے پر ہوں،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مہنگائی ہورہی ہے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے،دنیا میں تیل، گیس اوپر جائے گا تو پاکستان میں بھی اوپر جائیگا، سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، آج قیمتیں اوپر ہیں، کل کم ہو جائینگی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

فواد چوہدری نےمزید کہا کہ معاشی مشکلات عارضی ہیں، انڈسٹری، زراعت و تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں، نجی سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہ میں اضافہ کرے، تنخواہ دار طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے، آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1449592169115885570
دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئی ہیں، پوری دنیا میں مہنگائی ہے، پاکستان میں مہنگائی پر جلد قابو پالیا جائےگا،ڈالر افغانستان اسمگل ہونے کے باعث مہنگا ہوا، ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہےہیں،کوئی خوش فہمی میں نہ رہے۔ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

 
Last edited by a moderator: